03ستمبر 2020ء بروز جمعرات فیضان مدینہ اوکاڑہ میں  مدنی حلقہ ہوا جس میں پرنٹ میڈیا اور پیپر میڈیا کے افراد نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی و رکن شوری حاجی محمد رفیع عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی شجر کاری مہم میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا۔اس دوران پریس کلب میں شجرکاری کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ رینالہ پریس کلب کے صدر بلال تبسم سینئر صحافی غلام مرتضی قادری سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ:ارسلان عطاری )


6 ستمبر 2020ء بروز اتوار کوٹ مومن ڈویژن ضلع سرگودھا میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں کوٹ مومن کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی و نگران بھلوال زون مولانا عنصر خان عطاری مدنی نے جھوٹ بولنے کے دینی و دنیاوی نقصانات کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے شب و روز مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا جبکہ دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کام میں بڑھ کر چڑھ کر تعاون کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( رپورٹ : محمد فضیل رضا عطاری رکنِ کابینہ کوٹ مومن مجلس مدنی چینل عام کریں)


04 ستمبر 2020ء بروز جمعہ بھلوال کابینہ  بھیرہ شریف ڈویژن میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں بھیرہ شریف ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی و نگران بھلوال کابینہ محمد حسنین عطاری نے شرکا کو پیشگی جدول اور ماہانہ کارکردگی بروقت دینے ،اپنی ذیلی سطح پر ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے، ذیلی سطح پر مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ اس کے پانچ پانچ عاملین میں اضافہ کرنے اور ذیلی حلقے میں اپنی ماہانہ حاضری کو یقینی بنا نے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے بھیرہ شریف میں زیر تعمیر جامعہ المدینہ للبنات کی تعمیرات کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:محمد فضیل رضا عطاری رکن زون بھلوال )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ملتان میں سنتوں بھرا اجتماع  ہوا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر تاجر اجتماع کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعو ت اسلامی کے تحت 6ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن میں 564مقامات پر سحری اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 2905 میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغین دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ اجتماع کے اختتام عاشقان رسول نے نماز تہجد بھی اداکی۔


4اکتوبر 2020ء بروز اتوار دوپہر 3:00 بجے ملک بھر میں تاجر اجتماع ہونے جارہا ہے۔ اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی بذریعہ مدنی چینل خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام تاجر حضرات اس اجتماع پاک میں ضرور بالضرور شرکت کریں اور اپنے رفقاء کو اس کی دعوت بھی دیں۔


کرونا وائرس  سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کے خون کی فراہمی اور بارش زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور Ministry of National Health Services Pakistan کی جانب سے دعوتِ اسلامی کو تعریفی لیٹر پیش کئے گئے۔

لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی، انڈونیشیا، افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پریشان زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور امت محمدیہ کی غمخواری کرتے ہوئے ان میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور نقد رقم تقسیم کیا۔

اسی لاک ڈاؤن میں جہاں لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے وہیں دوسری طرف تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے والدین خون کی فراہمی کے منتظر تھے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی نے بلڈ کیمپس کے ذریعے ان کا ساتھ دیا اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرتے ہوئے انہیں خون کی بوتلیں فراہم کیں ۔

لاک ڈاؤن کے معاملات چل ہی رہے تھے کہ حالیہ بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچادی جس سے کئی علاقوں میں گھر ٹوٹ کر گِرگئےاور کافی گھروں میں 5 سے 6 فٹ اور بعض گھروں میں چھتوں تک پانی آگیا۔ان بارشوں میں کئی افراد اپنے خالق حقیقی سے بھی جاملے۔ اس صورتحال کے سبب مقامی لوگ کافی پریشانی کی زد میں آگئے۔

دعوت اسلامی ویلفیئر کی ٹیم اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی طور پر فلاحی کام کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مجلس ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں نے امت محمدیہ سے ہمدردی کرتے ہوئے ان تک پکا ہوا کھانا ، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم پہنچایا۔

ان تمام فلاحی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب نے دعوت اسلامی کے لئے تعریفی لیٹر جاری کیا ہے جس میں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔

اسی طرح Ministry of National Health Services Pakistan کی جانب سے بھی ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں لاک ڈاؤن اور حالیہ بارشوں میں ہونے والے فلاحی کاموں کو سراہا گیا اور بالخصوص تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے ذریعے شاندار مدد کرنے پرتعریفی الفاظ کہے گئے۔

Appreciation Letterپڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/gallery/17919


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی جہاں 108 سے زائد شعبہ جات میں کام کر رہی ہے وہیں ایک شعبہ مجلس اسپیشل افراد بھی ہے جس کے تحت گونگے،بہرے،نابینا اور معذور افراد کو نیکی کی دعوت دی جاتی ہے ۔

مجلس اسپیشل افراد نے پاکستان میں چار مقامات پر مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان مدارس میں اسپیشل افراد کو قرآن پاک کی تعلیم مفت دی جائیگی جبکہ شعبہ زندگی سے منسلک مختلف کورسز بھی کروائیں جائیں گے جن میں کمپیوٹر کے کورسز خصوصی طور پر شامل ہیں۔

مدارس کے مقامات درج ذیل ہیں:

٭مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد، ممتاز کالونی لطیف آباد چوک حیدر آباد

٭ مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد،بلڈنگ اشاعت الاسلام عقب خانیوال پیٹرول پمپ ملتان

٭ مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد، کوٹلی روڈ پلاک چکسواری کشمیر

٭ مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد، مین بازار کالا باغ

مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافرادمیں داخلہ لینے کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:

03024811716٭ 03235138219


حالیہ بارشوں میں جہاں مختلف علاقے تباہی کے زد میں آگئے وہیں خوشاب کے علاقہ پیل میں بھی شدید نقصان ہوا۔ علاقے پیل میں کثیر مکانات گرنےکے ساتھ ساتھ کئی لوگو ں کو موت نے آغوش میں لے لیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر کے تحت اراکین شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور حاجی محمد رفیع العطاری نے مختلف ذمہ داران کے ہمراہ اس علاقے کا دورہ کیا اور پریشان زدہ لوگوں سے غمخواری کی۔ مجلس ویلفیئر کی جانب سے مقامی لوگوں میں پکے ہوئے کھانے اور نقد رقم بھی تقسیم کئے گئے۔


علم دین حاصل کرنے کے شوقین وہ حضرات جو دن بھر کام میں مصروف ہونے کے سبب علم دین حاصل نہیں کرسکتے۔

دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ نے ان کی علمی پیاس کو بجھانے کے لئےپانچ سالہ درس نظامی نائٹ کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ اب تک پاکستان کے چھ شہروں ( کراچی،حیدر آباد ،لاہور،واہ کینٹ، قصور،شیخوپورہ) میں اس کی 20 سے زائد برانچیں قائم ہوچکی ہیں جبکہ کراچی میں چھ مقامات پر یہ کورس کروایا جارہا ہے۔ان جامعات المدینہ میں مختلف شعبے( ڈاکٹر، تاجر ، وکیل، اسکول ٹیچر، گورنمنٹ جاب، پرائیویٹ جاب، اسٹوڈنٹس فیلڈ) سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نائٹ کلاسز کا دورانیہ نماز عشاء کے بعد ڈھائی گھنٹے ہے ۔

کراچی میں درس نظامی نائٹ کلاسز کے مقامات درج ذیل ہیں۔

٭جامعۃ المدینہ کنز الایمان، نزد الصدف اسکوائرگرو مندر متصل جامع مسجد کنز الایمان

٭جامعۃ المدینہ فیضان شمع مدینہ مدنی کا لونی (دھوراجی کالونی) نزد مصطفیٰ مسجد

٭ جامعۃ المدینہ فیضان فیض مدینہ کریلا اسٹاپ سیکٹر5B\E

٭ جامعۃ المدینہ فیضان بلال اورنگی ٹاؤن نمبر 1 سیکٹر6\E

٭ جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول نزدجامع مسجد فیضان عطار کریم آباد، لیاقت آباد

٭ جامعۃ المدینہ فیضان بخاری متصل جامع مسجدمحمدی عقب ککڑی گراؤنڈ


آج 6ستمبر 2020ء بمطابق 18 محرم الحرام 1441ھ کو مفتی دعوت اسلامی حاجی محمد فاروق عطاری رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ِ ثواب کے لئے مجلس ازدیادحب کےFacebook page پر Live سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری خصوصی بیان فرمائیں۔ تمام عاشقان رسول اس اجتماع پاک میں ضرور بالضرور شرکت کریں ۔

اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MajlisIzdiyadeHub


انبیاء علیہم السلام کے بعد انسانوں میں سب سے افضل جماعت صحابہ کرام علیہمُ الرِّضوان کی ہے۔ دینِ اسلام کے لئے صحابہ کرام کی خدمات ان گنت اور ناقابلِ فراموش ہیں۔

ان صحابہ کرام کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے آج رات9:00 بجے مدنی مذاکرے سے قبل براہِ راست مدنی چینل پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”فضائلِ صحابہ“ پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے تمام عاشقان رسول سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجتماع میں ضرور بالضرور شرکت کریں اور اپنے رفقاء کو بھی اس کی دعوت دیں۔