صوبائی دارالحکومت لاہور میں قائم گورنر ہاؤس میں  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے دعوت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کے وفد میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس لاہور کے ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔ دعوت اسلامی کے وفد نے گورنر پنجاب کو دعوت اسلامی کے تحت عالمی وبا میں ہونے والی کاوشوں ، تھیلیسیمیااور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کی سلسلے میں ملک بھر میں چلائے جانے والی بلڈ کمپین ، فلاحی کاموں اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کاوشوں کا سراہا اور دعوت اسلامی کے وفد کو اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔دعوت اسلامی کے وفد نے گورنر پنجاب کو ”صراط الجنان فی تفسیر القران“ تحفے میں دی اور تعارف بھی پیش کیا۔