پنجاب کے شہر کمالیہ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پرمجلس تاجران کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں محمد تنویر، فامر قاضی خان، میرج ہال کے مالک محمد ساجد، محمد عباس، محمد ارشاد اور دیگرتاجروں نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں، فلاحی کاموں اور بلڈ کمپین  کے حوالے سے بتایا ۔ شرکا نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت پنجاب کے شہر پیر محل اور ٹوبہ میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف کاروباری حضرات، فیکٹری مالکان، شوز مارکیٹ کے صدر حاجی محمد اسلم ، پیٹرول پمپس کے مالکان اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے اپنی آخرت سنوارنے اور دین اسلام کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔