الحمد اللہعزوجل دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حاجی محمد اجمل عطاری رکن زون مجلس ازدیاد حب لاہور شمالی زون اور محمد ناصر عطاری رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ لاہور جنوبی زون نے ڈویژن فروز والا شاہدرہ مریدکےذمہ داران و اہلِ علاقہ اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر امیرِ اہلسنت دامت برکاتہُم العالیہ کی دعاوُں کا حصّہ پانے کی نیت سے قربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

اہل علاقہ اسلامی بھائیوں نے عید کے پہلے 2 دن بھر پور کوشش کرتے ہوئے 7 گاڑیاں قربانی کی کھالوں سے بھری ہوئی دعوتِ اسلامی کے کھالوں کے کارخانے منڈیالی شیخوپورہ روڈ روانہ کیں جبکہ خدمت دین کےجذبے کے تحت عید کے تیسرے روز بھی اسلامی بھائیوں نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے اپنا وقت دیا ۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )