گزشتہ روز نگرانِ چشتیاں کابینہ محمد ناصر عطاری اور رکن بہاولپور زون کورسز مجلس محمد رمضان عطاری نے مولانا حافظ محمد اکرم سعیدی رحمۃاللہ علیہ کے صاحبزادے مولانا قاری محمد صفدر صاحب سے ملاقات کی اور مولانا حافظ محمد اکرم سعیدی صاحب ( سابق خطیب جامع مسجد محبوب سبحانی محبوب کالونی چشتیاں ) کےلئے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر مولانا قاری محمد صفدر صاحب نے دعوت اسلامی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دعوت اسلامی عالمگیر تحریک بن کر دین اسلام کی خدمت کر رہی ہے اور دعوت اسلامی کے جس شعبے کے بارے میں جانتے ہیں دل خوش ہوجاتا ہے ، ہر شعبہ اپنی اہمیت رکھتا ہے، امیر دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری صاحب نےمسلکِ حق اہل سنت کا جو کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، دنیا بھر میں مسلک ِاعلی حضرت امام احمد رضا خان کے ڈنکے بجا دیئےہیں، ان کی خدمت انسانیت کی بھی مثال نہیں ملتی خاص کر تھلیسیمیا کے مریضوں کو جو خون کے عطیہ پیش کئے گئے اس پر ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ پاک ہمارے امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری صاحب کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے آمین۔( رپورٹ:رمضان عطاری مجلس مدنی قافلہ رضوی ریجن)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم و ڈاکٹر مجلس کے تحت  فیصل آباد ریجن کے مختلف شہروں( لیہ،جھنگ زون لالیاں، ساہیوال زون سادھنلیاں والی، سرگودھا ذون جوہر آباد، شورکوٹ، ماموکاجن، تاندیلیاں والا) میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 12،13،14 جون 2020ء کودعوت اسلامی کے امیر، شیخ طریقت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیئے بلڈ ڈونیٹ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں نے تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے369 بوتل خون کا عطیہ پیش کیا ۔

واضح رہے کہ تاندیلیاں والا میں لگنے والے اس بلڈکیمپ میں معروف خطیب مولانا ثمر عباس قادری صاحب نےبھی اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا اور مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے عوام اہل سنت سے اپیل کی کہ وہ بھی تھلیسیمیا کے مریضوں کو اپنا خون عطیہ کریں۔ (رپورٹ: ریجن ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری شعبہ تعلیم)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمامSpecial personality Development sessionsورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ یہ کورس 19، 20 اور 21 جون 2020ء کو شروع ہوگا جس کا دورانیہ رات 8:00 سے 8:30 بجے تک ہوگا۔ اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری Time management, meeting Goals & Deadlines, Be more presentable, Self confidence پر گفتگو فرمائیں گے۔

اس ورکشاپ میں شرکت کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/OnlineMadrasatulMadina


کراچی: لیاقت آباد انڈرپاس کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائيکل سوار حافظ بلال قادری گلہ کٹنے کے سبب انتقال کرگئے۔ 24 سالہ مرحوم بلال حافظ قرآن اور نعت خواں تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز عرشی مسجد اورنگی ٹاؤن میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن حاجی امین عطاری نے پڑھائی۔ جنازے میں مفتی عابد مبارک صاحب سمیت مرحوم کے لواحقین اور عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس حوالے سےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل خانہ نے بتایا کہ حافظ بلال قادری کی عمر 24 سال تھی، وہ حافظ قرآن اور نعت خواں تھے، بلال کی نیشنل ریفائنری میں ملازمت حال ہی میں مستقل ہوئی تھی۔

اہل خانہ نے مزید کہا کہ پابندی کے باوجود کھلے عام پتنگ بازی ہورہی لوگوں کی جان جارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کسی اور بے گناہ کی موت سے اس کا گھر برباد نہ ہو۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جون 2020ء کو مجلس طبی علاج کا  ویڈیو لنک کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے کرونا وبا سےبچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور شعبے کی کارکردگی کے بارے میں کلام فرمایا۔ اس مدنی مشورے میں مجلس طبی علاج کے اراکین نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و کراچی ریجن کے نگران حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال  پہنچنے۔ جہاں دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے تعمیر ہونے والے جامعۃ المدینہ کا دورہ کیا۔ یہ جامعۃ المدینہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس حوالے سے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی نے اراکین شوریٰ کو بریف کیا جس پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی بھی فرمائی۔

اسی طرح اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری و حاجی محمد علی عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے علاقے لیاری پہنچے جہاں پچھلے دنوں عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد یہاں دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت متاثرین کی امداد کے لئے کیمپ کا انعقاد کیاگیا ہے۔ اراکین شوریٰ نے ویلفیئر ٹرسٹ میں موجود اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اراکین شوریٰ کو حادثے کے مقام پر ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں واقع مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مجلس ویلفیئر ٹرسٹ کے نگران شفاعت علی عطاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام ریجن کے نگران و رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری سے ملاقات  کی۔ مدنی مشورے میں وفاقی دارالحکومت میں رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نےان اسلامی بھائیوں کو ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ امت کے خیرخواہ ہیں جو بھی کام کریں نیکی کی نیت سے کریں۔ دعوت اسلامی کے مدنی کام کریں لیکن شریعت اور تنظیمی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کریں۔


کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں قائم میمن ڈیری اینڈ کوآپریٹو سوسائٹی میں  مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ جس میں عبدالجبار (D.C.F.A پاکستان کے صدر کراچی ڈویژن)، حارث علی میتھانی (چیف آرگنائزر) اور عامر عثمان (چیئرمین ہائی وے سرکل) و دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن کے ذمہ دارنے دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت ہونے والے امدادی کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کی فراہمی کے سلسلے میں ملک بھر میں لگائے جانے والے بلڈ کیمپس کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر ان شخصیات نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔

اسی طرح گارڈن ایسٹ میں تاجر حاجی عبد الجبار قادری اور ان کے صاحبزادے سےان کی رہائش گاہ جاکر عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے تاجران نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر محمد ادریس عطاری سے بھی ان کے گھر جاکر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔


دعوت اسلامی کا شعبہ مدرسۃالمدینہ آن لائن آپ کے لئے لارہا ہے ” قرنطینہ کورس “ جس میں آئسولیشن میں موجود افراد کو 15 دن کا قرنطینہ کورس کروایا جائیگا۔کورس کا دورانیہ روزانہ ایک گھنٹہ ہوگا۔اس کورس میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول کوقراٰن پاک پڑھایا جائیگا، نماز سکھائی جائیگی، وظائف بھی دیئے جائیں گےاور دعا بھی یاد کروائی جائیگی۔

عاشقان رسول سے درخواست ہے اپنے اس پریشانی کے دنوں میں رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرنے کی کوشش کریں اوراس کورس میں داخلہ لیکر علم دین سیکھتے ہوئے گزارے۔

مزید معلومات کے لئے اس واٹس اپ نمبر اور ویب سائٹ پر رابطہ کریں

03139292992

www.quranteacher.net


گزشتہ روز نگران لاہور ریجن رکن شوری حاجی یعفور رضاعطاری اور مجلس رابطہ بالعلماء لاہور ریجن  محمد طیب مدنی نے پیر کبیر علی شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے جانشین پیر سید احمد مصطفین شاہ صاحب سے ان کے آستانہ عالیہ خیابان چورہ شریف میں حاضر ہو کر ملاقات کی اور امیر اہلسنت کا تعزیتی پیغام سنایا۔

پیر سید احمد مصطفین شاہ صاحب نے امیر اہل سنت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مدنی چینل کو تاثرات بھی دئیے۔ بعد ازاں رکن شوریٰ نے صاحبزادہ سبطین شاہ صاحب سے بھی ملاقات کی اور تعزیت کی۔ بعد از ملاقات رکن شوریٰ نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔


پنجاب کے شہر اوکاڑہ بصیر پور میں   قائم جامعہ حنفیہ فریدیہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے نگران کابینہ اوکاڑہ و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ صاحبزادہ پیر مفتی محب اللہ نوری صاحب سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ بنت فقیہ اعظم حضرت مولانا نوراللہ نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیت کی دعائے مغفرت فرمائی۔ رکن شوریٰ نے محب اللہ نوری صاحب کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام بھی سنوایا جس پر مفتی محب اللہ نوری صاحب نے امیر اہلسنت کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں کیں۔


پچھلے دنوں کراچی کے علاقے سائٹ ایریا  میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کےلئے پہنچ گئیں۔آگ کی شدت میں تیزی دیکھ کر شہر بھر کی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا گیا ۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کا قرار دے دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی دعوت اسلامی کی مجلس برائے تاجران کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے فیکٹری کا دورہ کیا اور فیکٹری مالک سے دلجوئی کرتے ہوئے دعائے خیر کی۔