نیکی کی دعوت  کو عام کرنےکے لئے دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء اور مجلس ڈاکٹر زکے ذمہ داران نے نائب صدر فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ملک غلام اصغر ایڈوکیٹ سے ان کے دفتر میں جا کر ملاقات کی۔ ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملک غلام اصغر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں حالیہ ملکی صورتحال میں پیش آنیوالی لوگوں کی تکالیف اور ان کی خیر خواہی کیلئے مجلس ویلفیئر دعوت اسلامی نے جس طرح دکھیاری امت کی خدمت کی اس حوالے سے بریفنگ دی۔ ملک غلام اصغر کا دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے مدنی کاموں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ دعوت اسلامی نے خون کے عطیات کیلئے جو مہم شروع کی ہوئی ہے وہ قابل ستائش ہے اور مدنی چینل کے ذریعے جو دین کی باتیں سکھائی جاتی ہیں وہ بہت اچھی ہیں۔