اسلامی فریضوں میں سے ایک فریضہ بقر عید کے دنوں میں اللہ پاک کی راہ میں جانورکوقربان کرناہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں لاکھ مسلمان اپنے رب کریم کے حکم پرعمل اور اللہ پاک کے خلیل حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السَّلام کی سنت کو اداکرتے ہوئے جانور قربان کرتے ہیں۔ عید قرباں کے موقع پر ملک بھرمیں جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے مویشی منڈیوں کوقائم کیا جاتا ہے۔ مویشی منڈیوں میں خوبصورت و فربہ جانور لائے جاتے ہیں جسے دیکھنے اور خریداری کرنے کیلئے لوگ مویشی منڈی کارخ کرتے ہیں ۔ مویشی منڈی جانے والے افراد بالخصوص سانس کے مرض میں مبتلا افراداورچھوٹےبچے مویشی منڈی جانے سے اجتناب برتیں اور اگر جائیں تو تمام احتیاطی تدابیرکا خیال رکھیں۔ تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہا جا سکے۔مویشی منڈی میں جانور کےپیشاب سے کپڑوں کی حفاظت کریں اور اپنی نمازوں کا خیال رکھیں۔

دعوت اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک ہے عارضی طور پر قائم ہونے والی ان مویشی منڈیوں میں دعوت اسلامی کے تحت جائے نماز بنائے جاتے ہیں جہاں بیوپاری اور جانورخریدنے کے لئے آنےوالے لوگوں کے لئے نمازکی سہولت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مبلغین مدرسۃ المدینہ بالغان کااہتمام کرکے لوگوں کو فی سبیل اللہ قرآن پاک بھی پڑھاتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ چوک درس کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔