ملک بھر میں تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے تحت بلڈکیمپین کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر بلڈکیمپ لگایا گیا جہاں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کے علاوہ مقامی اسلامی بھائیوں نے خون عطیہ کیا۔ اس بلڈکیمپ کا مذہبی اور سیاسی شخصیات نے دورہ کیا جن میں اٹارنی جنرل سردار عظیم اللہ، خالدمحمود قادری ،عبدالوحید عالم M.N.A مسلم لیگ ن،مولانا حسن رضا نقشبندی، مولانا عامر مدنی ا وردیگر اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔ ان شخصیات نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسی طرح سندھ کے شہر کنری میں بھی دعوت اسلامی کے تحت بلڈکیمپ لگایا گیا جہاں مقامی اسلامی بھائیوں نے تھیلیسیما اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کے لئے خون عطیہ کیا۔