بارش سے متاثرین افراد میں دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی
کام، کھانا، پانی اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں
کراچی میں گزشتہ دو روزسے جاری بارشوں سے مختلف
علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی گھروں میں
داخل ہو گیا جس سے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے
علاقےاورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اورحسین آبادسمیت دیگر علاقوں میں
بارش کا پانی تین سے چار فٹ جمع ہوگیا جبکہ شارع پاکستان پر کریم آباد سے لیکر
سہراب گوٹھ تک سڑک مکمل طور پر پانی سے ڈوب گئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیاں
پانی میں ڈوب گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دو روز میں بارش کے
سبب کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں8 افراد کے انتقال کرگئے۔
اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر نے ایک مرتبہ پھر پیارے
آقاﷺ کی دکھیاری امت کی خیرخواہی کرتے
ہوئے ان میں پکا ہوا کھانا، پانی اوردیگر ضروریات زندگی تقسیم کیا۔ دعوت اسلامی ویلفیئر
نے رات گئے تک امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اورکئی علاقوں میں متاثرین میں کھانا
اوردیگر اشیاء تقسیم کیں ۔