17 جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کا وفد پنجاب اسمبلی پہنچا جہاں پنجاب اسمبلی کی لائبریری کو 21 دینی کتب تحفے میں پیش کیں جسے لائبریری ذمہ دار نے خوش دلی سے قبول کیا  اور اسمبلی کی لائبریری کا حصہ بنالیا۔

تحفے میں دی گئی کتب میں صراط الجنان ”تفسیر قراٰن“ کی 10 جلدیں، بہار شریعت کی 6 جلدیں، اللہ والوں کی باتیں کی 7 جلدیں، احیاء العلوم کی 5جلدیں، فیضان ریاض الصالحین کی 4جلدیں، قوت القلوب کی2جلدیں، عُیونُ الحِکایات کی 2جلدیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیرت مصطفیٰﷺ ،نیکی کی دعوت، فیضان نماز، فیضان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ، فیضان فاروق اعظم، فیضان صدیقہ عائشہ رضی اللہ عنہا ، فیضان رمضان، جنت میں لے جانے والے اعمال، غیبت کی تباہ کاریاں، جہنم میں لے جانے والے اعمال، دین و دنیا کی انوکھی باتیں، حکایت اور نصیحتیں، مکاشفۃ القلوب اور فیضان سنت بھی تحفے میں دی گئی ہیں۔

مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے پنجاب اسمبلی میں شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔