دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے نگران محمد قربان
عطاری نے کراچی ریجن کے ذمہ داران کے ہمراہ کراچی میں قائم کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل I.Gغلام
نبی میمن سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں ملک و بیرون ملک دین
اسلام کی خدمات کے سلسلے میں ہونے والے
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور موجودہ صورت حال میں فلاحی کاموں بالخصوص پاکستان
بھر میں تھیسلیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کے
لئے لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل I.G نے
دعوت اسلامی کی خدمات کوخوب سراہا۔ ذمہ داران
نے غلام نبی میمن کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہکی تصنیف اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
اسی طرح نگران مجلس رابطہ محمد قربان عطاری اور
کراچی ریجن کے ذمہ داران نے S.S.P ایسٹ ساجد امیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی
اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سمیت فلاحی سرگرمیوں کے حوالے
آگاہی فراہم کی ۔ ساجد امیر نے بھی دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک
خواہشات کااظہار کیا۔