دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے نگران محمد اسماعیل عطاری نے گرین ٹاؤن لاہور میں گڈز کمپنی کے مالک سید
بشیر حسین سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا بتایا
اور عید قرباں کے موقع پر قربانی کی کھالیں
جمع کرنے کے لیے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیاجس پر سید بشیر نے کھالیں جمع کرنے کے لئےاپنی ایک
گاڑی سروس فی
سبیل اللہ دینے کی نیت کی۔
اسی طرح
لاہور کے ہی علاقے ہمدرد چوک پر ایک اورگڈزکمپنی کے مالک ٹرانسپورٹرمحمدآفتاب سے
ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر نگران
مجلس نے انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کا
تعارف پیش کیا جس سے ٹرانسپورٹرمحمدآفتاب بے حد متاثر ہوئے اورانہوں نے قربانی کی
دنوں میں اپنی خدمات پیش کرنے کی نیت کا اظہارکیااور
دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔
نگران مجلس نے لاہور کے علاقہ روحی نالہ پر بھی ایک ٹرانسپورٹر محمدبہادر کے اڈے پر ڈرائیورز
کے درمیان مدنی حلقے میں نماز کی پابندی
کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔ نگران مجلس نے ان کو عیدقرباں کے دنوں میں قربانی
کی کھالیں جمع کرنے کیلئے گاڑیوں کےذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کے حوالے سے
ذہن دیا۔ ٹرانسپورٹر محمدبہادر نےکھالیں جمع کرنے کے لئے اپنی گاڑیاں دینے کے ساتھ ساتھ دیگر دوستوں کو
بھی اس کی ترغیب دلانے کی نیت کی۔