22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل آبادمیں قائم ایک
نجی بلڈفاؤنڈیشن کا فیصل
آبادکے نگران زون، مجلس ڈاکٹر، شعبہ تعلیم
اور مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر
راؤ سلیم نے تمام ذمہ داران کو فاؤنڈیشن کا دورہ کرایا۔ دوران دورہ نگران زون نے ایڈمنسٹریٹر راؤ سلیم کودعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے بلڈکمپین کے
حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔
نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے راؤ
سلیم کو مدنی چینل کڈز کے حوالے بریف کیا اور L.C.D پر
مدنی چینل کڈز چلانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےاپنی نیت کااظہار کیا۔