پچھلے دنوں پنجاب میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث   راجن پور کے اطراف میں واقع کوٹ مٹھن میں سیلاب آیا جس سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوٹ مٹھن کے مقام سے 4 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جبکہ راجن پور میں کچے کے علاقے زیرِ آب آ گئے جس کے بعد لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ کپاس اور دیگر فصلیں زیرِ آب آگئی ہیں ۔

مصیبت کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی ویلفیئر کے ذمہ داران نے سیلاب زدگان تک پہنچ کر ان میں امدادی سامان، راشن اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔ اس حوالے سے دعوتِ اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ رحیم یار خان زون کے ذمہ دار طاہر اکرام نے مدنی چینل کو بتایا کہ شدید بارشوں کے سبب کئی فصلیں زیرِ آب آکر تباہ ہوگئیں ہیں جبکہ کئی لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہےاور آئندہ بھی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔