دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  تھیلسیمیااور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو خون کے عطیات دینے کے لئے کیرانوالا سید اپھالیہ گجرات میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ بلڈ کیمپ میں کئی عاشقان رسول نے خون کے عطیات پیش کئے۔


ملتان پریس کلب میں  دعوت اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےمدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سردار ظفر اللہ خان (سینئر صحافی)، محبوب ملک (فوٹو چیئرمین پریس کلب )، اعظم جہانگیر (سینئر صحافی و کرائم رپورٹر)، خالد چوہدری(سابق صدر پریس کلب)، شکیل چودھری (نائب صدر پریس کلب)، ایاز شیخ فیاض بھٹی، یاسر بھٹی اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان بھی فرمایااور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضاعطاری  کراچی میں اپنے دفتر سے ہر اتوار فیس بک پیج پر لائیو مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرماتے ہیں۔

7جون 2020ء بروز اتوار کو بھی یہ سلسلہ رہا۔ رکن شوریٰ نے مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دئیے اور مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت بھی فرمائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ اسلام آباد ریجن کے ذمہ دار راشد عطاری نے میرپورکشمیر میں راجہ طاہر ممتاز (ڈپٹی کمشنر) اور منیر قریشی (اسسٹنٹ کمشنر)سے ان کے دفاتر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں بالخصوص موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے بتایا جس پر دونوں شخصیات نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کوخوب سراہا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کےشہر حب کے علاقے مگسی کالونی میں قائم فیضان مدینہ میں 29 مئی2020ء بروز جمعہ کو عید ملن اجتماع ہوا جس میں کراچی ریجن کے نگران رکن شوری حاجی محمد امین عطاری ، گوادر زون کے نگران حاجی محمد امتیاز عطاری ، لسبیلہ تربت کابینہ کے نگران عبدالرزاق عطاری ، حاجی محمد گلفام عطاری، محمد حنیف عطاری ،اراکین کابینہ، اراکین زون، ڈویژن مشاورت کے ذمہ داران اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ رکن شوری نے صدقے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عاشقان رسول کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے رمضان عطیات مہم میں بہترین کارکردگی پر ذمہ داران کو مدنی تحائف بھی دیئے ۔(رپورٹر۔ محمد جہاںزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی 107 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دھومیں مچارہی ہے اسی کا ایک شعبہ مجلس رابطہ بھی ہے جو سیاسی ،سماجی سمیت دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کر کے دعوت اسلامی کا پیغام ان تک پہنچاتی ہے۔

پچھلے دنوں مجلس رابطہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاہور کی ریسکیو 1122 کا دورہ کیا جہاں انہیں اصغر علی جوئیہ(A.D.C.R ڈاکٹررضوان(D.Gریسکیو 1122)، محمد شاہد (ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور ریسکیو 1122) و دیگر اہلکاروں نے خوش آمدید کہا۔مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران و اہلکاروں کو موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی نے کس انداز میں ویلفیئرکے ذریعے اپنی خدمات لوگوں تک پہنچا ئیں اس پر آگاہی دی ۔جس پرریسکیو1122 کے افسران نےدعوت اسلامی کی کارکردگی کوخوب سراہا ۔


گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے پنڈورا  میں مولانا محمد فاروق عثمانی سیالوی صاحب کی رہائش گاہ پر حکومتی ایس او پیز کا مکمل خیال رکھتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا۔ مدنی حلقے میں تلاوت اور نعت کا سلسلہ ہوا جبکہ نگران کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شخصیات کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات، مدنی چینل کی نشریات اور موبائل ایپلی کیشنز کا تعارف پیش کیا۔ نگران کابینہ نے ان اسلامی بھائیوں کو موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں اور بلڈڈونیشن کیمپس کے حوالے سے بتایا اور تمام اسلامی بھائیوں کو اپنے اپنے گھروں میں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔مدنی حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات اور فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کااظہاربھی کیا ۔


عاشقان رسول کی عالمگیر مدنی تحریک دعوت اسلامی روز اول سے ہی دین متین کو عام کرنے کےلئے کوشاں ہے اور اس کے ذمہ داران کی یہ کوشش رہتی ہے کہ دنیا کے کونے کونے میں مدنی مرکز  فیضان مدینہ قائم کئے جائیں تاکہ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ وہاں کے رہائشیوں کے دلوں میں دین کی محبت کو پروان چڑھایا جاسکے۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے تحت وہاڑی میں چھ کینال رقبہ پر ڈبل اسٹوری مدنی مرکز فیضان مدینہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کی تعمیر کے بعد عاشقان رسول پانچ وقت کی نماز وں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قراٰن پاک کی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں نگران زون محمد غلام مصطفیٰ عطاری، نگران کابینہ محمد طیب عطاری، حاجی راؤ محبوب علی(صدر چیمبر آف کامرس وہاڑی)، حاجی محمد عثمان ، پیر صاحبزادہ اسحاق قادری صاحب وہاڑی و دیگر نے شرکت کی۔ نگران زون نے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد فیضان مدینہ مسجد کی جلد تعمیر کیلئے دعا فرمائی۔

دنیا بھر میں خدمت دین میں مصروف عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور حاجی محمد علی عطاری نے بذریعہ ویڈیو لنک بنگلہ دیش مشاورت  کا مدنی مشورہ لیا ۔ اراکین شوریٰ نے انہیں 12 مدنی کاموں کو بڑھانے اور مدنی عطیات کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔


رکن شوریٰ حاجی  بلال رضا عطاری نے راولپنڈی میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ سے بذریعہ ویڈیو لنک بیرون ملک کے ذمہ داران کی رہنمائی فرمائی۔ رکن شوریٰ نے موجودہ صورتحال میں مدنی کاموں کو آگے بڑھانےاور انفرادی کوششوں کے حوالے مدنی پھول دیئے۔


پنجاب کے شہر احمد پور شرقپور میں مجلس رابطہ کے ریجن ذمہ دار اور نگران کابینہ نے انچارج ریسکیو2 112 سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے  دعوت اسلامی ویلفیئرٹرسٹ اور بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے بتایا۔ بعد میں مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے ریسکیو آفس میں Distancing Social کے ساتھ مدنی حلقہ لگایا جس میں اسٹیشن انچارج اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ذمہ دار اسلامی بھائی نے درس دیا اور انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اسی طرح پنجاب کے ہی شہر ساہیوال میں بھی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے R.P.O آفس میں رانا افتخار (D.S.Pساہیوال) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ہونے والے امدادی کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے دیگر شہروں میں لگائے جانے والے بلڈ کیمپس کے حوالے سے بتایاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے اس کاوش کو خوب سراہا۔


پنجاب کے شہر بہاولپور خانقاہ شریف میں مجلس اسپیشل افراد کے تحت مدنی کاموں کا سلسلہ ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکومتی ایس او پیز او رDistancing Social پر عمل کرتے ہوئےمختلف دکانوں پر جاکر نیکی کی دعوت پیش کی۔اشاروں کی زبان میں درس کا سلسلہ ہوا اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل افراد کو اشاروں کی زبان میں نماز کی پابندی کرنے، تلاوت قراٰن پاک پڑھنے اوروالدین اور اساتذہ کا ادب کرنے کے بارے میں بتایا۔