مساجد اور مدارس کی تعمیرات میں اپنا مثالی کردار ادا کرنے والی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی نے ایک بار پھر  کمال کردکھایا۔دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاڑکانہ زون میں بدستِ رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری 8 مقامات پر مساجد و مدارس کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ نے 16 جولائی کو بعد مغرب خیرپور ناتھن شاہ میں فیضانِ رضا مسجد کا افتتاح کیا۔ ٭ 16 جولائی کو بعدِ عشاء خیر پور ناتھن شاہ ہی میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ للبنات کا سنگِ بنیاد رکھا۔ ٭16 جولائی بروز جمعرات لاڑکانہ زون میں مدرسۃ المدینہ للبنین کا سنگِ بنیاد رکھا۔ ٭17 جولائی کو صبح 10:30 پر کولاچی اسٹاپ میہڑ میں فیضانِ مشکل کشا مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا۔٭میہڑ میں ساڑھے گیارہ بجے بچیوں کیلئے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ للبنات کا سنگِ بنیاد رکھا۔ ٭نصیر آباد میں جامع مسجد غوثیہ کا افتتاح کیا۔ ٭ شام 5 بجے سجاول جونیجو میں فیضانِ مدینہ و مدرسۃ المدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا اور ٭ شام 7 بجے لاڑکانہ میں جامع مسجد فیضانِ عبید رضا کا سنگِ بنیاد رکھا۔

ان مواقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مقامی عاشقانِ رسول بھی موجود تھے، رکنِ شوریٰ نے ان عاشقانِ رسول کو مدنی پھول دیتے ہوئے مساجد و مدارس کی تعمیرات میں حصہ ملانے اور اسے آباد کرنے کا ذہن بھی دیا۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی مساجد کی آبادکاری کا بھرپور ذہن رکھتی ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے مجلس خدام المساجد کے نام سے باقاعدہ ایک شعبہ قائم کیا ہوا ہے جس کی زیرِ نگرانی مکمل شرعی تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے مساجد کے پلاٹس کی خریداری اور اس پر تعمیرات کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔