واہ کینٹ میں ملک فاروق عطاری کی والدہ کی نماز جنازہ
حاجی وقار المدینہ عطاری کی امامت میں اداکردی گئی

گزشتہ دنوں واہ کینٹ اسلام آباد ریجن میں ایک
اسلامی بھائی ملک فاروق عطاری کی والدہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔
مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی وقار المدینہ عطاری نے پڑھائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے مرحومہ کے لئے ایصالِ
ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو صبر کرنے پر مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔
بعد نماز جنازہ رکن ِ شوریٰ نے مرحومہ کے
صاحبزادوں ملک فاروق عطاری، ملک عامر عطاری اورملک وقار عطاری سے تعزیت کی اور انہیں
والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک مسجد ، جامعۃ المدینہ یا مدرسۃ المدینہ بنانے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
مرحومہ کے صاحبزادوں کا کہنا تھا کہ والدہ پیر
طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مریدہ تھی ۔ والدہ مرحومہ کے بلڈ پریشر ہائی ہونے کے
سبب خون کی الٹی شروع ہوگئی تھی ۔ جب والدہ مرحومہ کی روح پرواز کررہی تھی تو ان
کی زبان پر کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد جاری تھا۔

دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے نگران نے سیالکوٹ
میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ نے مجلس
کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تاجر اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت، مارکیٹس،
شاپس اور دیگر تجارتی مراکز پر مدنی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اسی طرح نگران مجلس تاجران پاکستان نے دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ سیالکوٹ میں ایک تاجر محمدیاسر سے ان کی دکان پر جاکر ملاقات کی اور ان کے
والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعائیں کیں۔ نگران مجلس نے تاجراسلامی بھائی کو اپنے والدکے ایصال ثواب کے
لئے مسجد و مدرسہ بنانے اور دیگر مدنی کاموں میں شرکت کا ذہن دیا جس پر محمدیاسرنے اپنی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
12جولائی کو مجلس ڈاکٹر کے زیر اہتمام سنتوں
بھرا اجتماع ہوگا، حاجی یعفور عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

مجلس ڈاکٹر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جولائی
2020ء کی شب 7:45 بجے آن لائن سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری ”Cure of
spiritual diseases“ کے
موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔
نوٹ: یہ اجتماع حاجی یعفور رضا عطاری کے Facebookپیج پر Liveہوگا۔
اس اجتماع پاک میں
شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
https://www.facebook.com/yafoorraza2526
مزید معلومات کے لئے اس Whatsappنمبر
پر ربطہ کریں:
03038128898
11 اور 12 جولائی کو لاہور شمالی اور جنوبی
زون میں بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا جائیگا

پچھلے کئی ماہ سے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں
وقتاً فوقتاً بلڈ کیمپس کا انعقاد کیاجارہا ہے۔
اسی
سلسلے میں 11 جولائی 2020ء بروز ہفتہ سے لاہور شمالی اور جنوبی زون میں بلڈ کیمپس کا انعقاد ہونے جارہا ہے ۔ عاشقان رسول سے
التجاء کی جاتی ہے کہ اس فلاحی کام میں دعوت اسلامی کا ساتھ دیں اور دکھیاری امت
کی خیر خواہی کے لئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کریں۔
بلڈ کیمپس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
داتا صاحب کابینہ ، ڈویژن مزنگ
لاہور
مقام : شملہ مارکی صفانوالہ چوک مزنگ لاہورنزد
لاہور پیلس ۔11 جولائی بروز ہفتہ شام 7:00 بجے
03224203763۔03244072334
ڈیفنس کابینہ، گلبرگ والٹن روڈ
لاہور
مقام: قادری میرج لان27نمبر اسٹاپ مین والٹن روڈ
لاہور کینٹ۔12جولائی بروز اتوارصبح 11:30
بجے
03241048582۔03072626663
شیخوپورہ کابینہ، ڈویژن ہاؤسنگ
کالونی
مقام: دربار بابا روشن شاہ ولی، مین بازار خان
پور ، ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ۔ 12جولائی بروز اتوار صبح 9:00 بجے
03054068382۔03017040701
آج 14 جولائی کو مختلف کورسز کرنے والے شرکا کے
درمیان حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت آن لائن (فیضان نماز کورس، اصلاح اعمال کورس،12 مدنی کام کورس) کورسز جاری ہے۔ دوران کورس 14 جولائی 2020ء کو شام 4:00 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری بذریعہ ویڈیو لنک سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
بیان
میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
ویڈیو لنک برائے کمپیوٹر
https://data3.dawateislami.net/islam/streaming/madnimashwra.htm
ویڈیو لنک برائے موبائل
https://madnitv.vdn.dstreamone.net/madnitvconf/madniconference_360p/playlist.m3u8
آڈیو لنک برائے کمپیوٹر / موبائل ڈیوائس
http://madani.dawateislami.tv:8845/m2

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ تاجران کےتحت 11
جولائی 2020ء کی شب 8:00 بجے Online
counseling session کا سلسلہ ہوگا
جس میں مخصوص تاجران بذریعہ زوم شرکت کریں گے۔ اس سیزن میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری (ذہنی دباؤ) Depression کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
دیپالپور اور سکھر میں بلڈ کیمپس لگایا گیا، عاشقان رسول
نے خون عطیہ کیا

پنجاب کے شہر دیپالپور میں دعوت اسلامی کے مدنی
مرکزفیضان مدینہ کے اطراف نویدکوٹ میں بلڈکیمپ لگایا گیا جہاں دعوت اسلامی کے ذمہ
داران اور مقامی افرادنے تھیلیسیمیا اور دیگر
امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کیلئے خون عطیہ کیا۔ اس بلڈکیمپ کا پاکپتن کے
نگران زون نے دورہ کیا اور خون ڈونیٹ کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اسی طرح سندھ کے شہر سکھر میں بھی دعوت اسلامی
کے تحت بلڈکیمپ لگایا گیاجس میں ذمہ
داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے خون عطیہ کیاجبکہ خون عطیہ کرنے والے افرادنے
دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے جذبات کااظہار کیا۔

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں منیب الحق چوہدری (مسلم
لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی )سے
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دنیا
بھر میں دین اسلام کی خدمات کے حوالے سے ہونے والے مدنی کاموں ، تھیلیسیمیا اور دیگر
امراض میں مبتلا بچوں اور مریضوں کے لئے ملک بھر میں چلائی جانے والی بلڈ کمپین کے
حوالے سے بتایا۔
ذمہ
داران نے انہیں بھی مدنی کاموں میں شرکت کی
دعوت دی جس پر منیب الحق چوہدری نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک
خواہشات کااظہار کیااور مدنی کاموں میں ہر ممکن تعاو کرنے کی نیت کی۔
.jpeg)
چائینیز زبان پر
مہارت کا موقع
چائنیزلینگویج ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27جولائی 2020ء سے 6ماہ پر مشتمل Full
time online چائنیز لینگویج کورس شروع
ہونے جارہا ہے ۔ اس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو (چائنیز ڈائیلاگ، چائینیز گرامر، اسلامک بات چیت، مکمل
چائینیز زبان) سکھائی جائیگی۔
نوٹ: اس کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کی اہلیت کم
از کم انٹر میڈیٹ یا درس
نظامی مکمل کیا ہوا ہو جبکہ جامعات کے طلبہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کو ترجیح
دی جائیگی۔
کورس کادورانیہ :صبح 10:30 سے شام 4:30بجے تک ہوگا
اس کورس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 14 جولائی 2020ء ہے۔
کورس میں داخلہ
لینے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے فارم کو پُر کیجئے:
.jpeg)
چائینیز زبان پر
مہارت کا موقع
چائنیزلینگویج ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27جولائی 2020ء سے Part time online چائنیز لینگویج کورس شروع ہونے جارہا ہے ۔ اس میں شرکت
کرنے والے اسلامی بھائیوں کو (چائنیز
ڈائیلاگ، چائینیز گرامر، اسلامک بات چیت ) سکھائی جائیگی۔
نوٹ: اس کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کی اہلیت کم
از کم انٹر میڈیٹ یا درس
نظامی مکمل کیا ہوا ہو جبکہ جامعات کے طلبہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کو ترجیح
دی جائیگی۔
کورس کادورانیہ :دوپہر 2:30 تا 4:20 بجے تک ہوگا جبکہ کورس کی مدت 6 ہفتے ہے۔
اس کورس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 14 جولائی 2020ء ہے۔
کورس میں داخلہ
لینے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے فارم کو پُر کیجئے:
آج رات شہیدانِ دعوتِ اسلامی، حاجی یعفور رضا عطاری اور
حاجی نعیم کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ
ثواب اجتماع ہوگا

دعوت کی مجلس ازدیاحب کے زیر اہتمام 14 جولائی
2020ء بروز منگل رات 9:45 بجے شہدان دعوت اسلامی احد رضا عطاری، محمد سجاد عطاری
اور ان کی والدہ سمیت نگرانِ لاہور جنوبی زون حاجی نعیم عطاری کی والدہ مرحومہ کےلئے
ایصالِ ثواب اجتماع ہونے جارہا ہے۔اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔
نوٹ: یہ اجتماع پاک مجلس ازدیاد حب کےFacebookپرپیج
پر Live
ہوگا۔
اس اجتماع پاک میں
شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
https://www.facebook.com/Majlis-Izdiyad-e-Hub-112546597172843
نگران مجلس تقسیم رسائل کا مختلف مارکیٹوں کا دورہ ،
تاجروں سے ملاقاتیں کیں

دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے نگران سید
محمد حسین عطاری نے لاہور کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تاجروں سے
ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں مجلس تقسیم رسائل کا تعارف پیش کیا اور مدنی
سیل پیکج کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں بھی مدنی رسائل تقسیم کرنے او ر دکانوں میں
رسائل ریکس رکھنے کی ترغیب دلائی۔
تاجر حضرات نے مدنی سیل پیکج سے فائدہ اٹھاتے
ہوئے اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے مدنی رسائل خریدے اور انہیں تقسیم کرنے کی
نیتیں کیں۔ نگران مجلس نے مدنی سیل پیکج کے حوالے سے بتایا کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تاجر حضرات کے درمیان ٹوٹل 77 ہزار 400 کے رسائل سیل ہوئی۔