24 شوال المکرم, 1446 ہجری
شجاع آبادمیں
45 سال سے قائم سنیما گھر کو خرید
کر مسجد کے لئے وقف کردیا گیا
Tue, 14 Jul , 2020
4 years ago
پنجاب
کے شہر شجاع آباد کے ذمہ داران نے 45 سال
سے ایک سو گیارہ مرلے پر قائم سنیما گھر کو خرید کر مسجد کے لئے وقف کردیا جبکہ یہاں
عارضی طور پر نمازوں کاآغاز بھی کردیاگیا
ہے۔
اسی
سلسلے میں پچھلے دنوں رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نے شجاع آباد کی شخصیات حاجی اکرام دین عطاری،
حاجی محمد طاہر عطاری، محمد اشرف ڈوگر عطاری، محمد عدنان عطاری، نگران زون اور
دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔
رکن شوریٰ نے اس جگہ پر مدنی مرکزفیضان مدینہ،جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور دیگر
شعبہ جات کی تعمیرات کے حوالے سے گفتگو کی
اورذمہ داران کو تعمیرات جلد شروع کروانے
کی ترغیب دلائی۔