مغلپورہ، ریلوے روڈ اور نگینہ روڈ کے بازاروں میں نیکی
کی دعوت کا سلسلہ
لاہور
کے علاقے مغلپورہ کے بازار میں مجلس تقسیم رسائل کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
۔ نگران مجلس نے انہیں مجلس تقسیم رسائل کا تعارف پیش کیااور انہیں بھی مدنی رسائل
تقسیم کرنے اور دکانوں میں رسائل ریکس رکھنے کی ترغیب دلائی۔ تاجراسلامی بھائیوں
نے مرحومین کے لئے رسائل خریدنے اور انہیں تقسیم کرنے کی نیتیں کیں۔
اسی طرح فیصل آباد کے علاقے ریلوے روڈ اور نگینہ
روڈ کی مارکیٹوں میں بھی مجلس تقسیم رسائل کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔
نگران مجلس نے ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دار کے ہمراہ مختلف دکانوں پر تاجروں اور دکانداروں سے
ملاقاتیں کیں ۔
نگران مجلس نے انہیں مجلس تقسیم رسائل اور ماہنامہ
فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا اور انہیں
بھی اپنی دکانوں پر رسائل ریکس رکھنے اور
خود بھی ان رسائل کو خریدنے اور پڑھنے کا ذہن دیاجس پر ان تاجر حضرات نے اپنی اپنی
نیتوں کا اظہار کیا۔