22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
لاہور کے علاقے مزنگ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، عاشقان رسول نے خون عطیہ کیا
Wed, 15 Jul , 2020
4 years ago
لاہور
داتا صاحب کابینہ کے علاقے مزنگ کے ایک ہال میں دعوت اسلامی کے تحت بلڈکیمپ لگایاگیا جہاں عاشقان
رسول نے تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کے لئے خون عطیہ کیا۔
رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری اور نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نےاس بلڈ کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خون عطیہ کرنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں
کیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔نگران مجلس پروفیشنلز نے بلڈ کیمپ کے
انتظامات کا جائزہ ليا جبکہ اس بلڈ کیمپ میں
مختلف سیاسی وسماجی شخصيات
کی بھی آمد ہوئی جنہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں
کو خوب سراہا۔بلڈکیمپ میں مکتبۃ المدینہ کے تحت اسٹال بھی لگایاگیا اور خون عطیہ
کرنے کیلئے آنے والے اسلامی بھائیوں میں کتب و رسائل تقسیم کئے گئے۔