حجرہ شاہ مقیم
کی مرکزی عیدگاہ چونیاں روڈ میں تھیلیسیمیا ،ہیموفیلیا اور دیگر مریضوں کے لئے بلڈ
ڈونیشن کیمپ کا اہتمام
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 9 جولائی2020ء بروز جمعرات پاکپتن زون کے ڈویژن حجرہ شاہ مقیم کی مرکزی
عیدگاہ چونیاں روڈ میں تھیلیسیمیا ،ہیموفیلیا اور دیگر
مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں تقریبا50پچاس عاشقان رسول نے اپنے خون کے عطیات
پیش کئے ۔
بلڈ کیمپ میں نگران زون پاکپتن زون اور نگرانی
کابینہ بصیرپورکی بھی حاضری ہوئی اس کے علاوہ علماء کرام ،سیاسی اور سماجی شخصیات
نے کیمپ کا وزٹ کیاشخصیات میں وکلاء ،انجینئرز ،اساتذہ کرام، اور صحافی
برادری نے بلڈ کیمپ کاوزٹ کیااور اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک امیر اہلسنت کا سایہ ہم پر تادیر قائم فرمائے اور ان کے علم
و عمل میں برکتیں عطا فرمائے ۔حضرت صاحب نے تھیلیسیمیا
کے
بچوں کے لئے خون فراہم کر کے ایک عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔اللہ پاک دعوت اسلامی کو عظیم ترقیاں عطا فرمائے ۔(رپورٹ:محمد
احمد ندیم عطاری زون زمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)