22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں مجلس وکلاء لاہور ریجن
کے ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شیخوپورہ بارکا دورہ کیا اور سلطان محمود
خان (ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرافسر
رانا) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے
انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی کاموں کا بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی و
دنیاوی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعد ملاقات اسی مقام
پر اسٹاف کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دی گئی۔
اسی طرح مجلس وکلاء کے ریجن ذمہ دار نے محمد شہزاد کے (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ کورٹ)دفتر میں اسٹاف سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے
انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی
مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔