گزشتہ دنوں واہ کینٹ اسلام آباد ریجن میں ایک اسلامی بھائی ملک فاروق عطاری کی والدہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے پڑھائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو صبر کرنے پر مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

بعد نماز جنازہ رکن ِ شوریٰ نے مرحومہ کے صاحبزادوں ملک فاروق عطاری، ملک عامر عطاری اورملک وقار عطاری سے تعزیت کی اور انہیں والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک مسجد ، جامعۃ المدینہ یا مدرسۃ المدینہ بنانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

مرحومہ کے صاحبزادوں کا کہنا تھا کہ والدہ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مریدہ تھی ۔ والدہ مرحومہ کے بلڈ پریشر ہائی ہونے کے سبب خون کی الٹی شروع ہوگئی تھی ۔ جب والدہ مرحومہ کی روح پرواز کررہی تھی تو ان کی زبان پر کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد جاری تھا۔