پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں منیب الحق چوہدری  (مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی )سے دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دنیا بھر میں دین اسلام کی خدمات کے حوالے سے ہونے والے مدنی کاموں ، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا بچوں اور مریضوں کے لئے ملک بھر میں چلائی جانے والی بلڈ کمپین کے حوالے سے بتایا۔

ذمہ داران نے انہیں بھی مدنی کاموں میں شرکت کی دعوت دی جس پر منیب الحق چوہدری نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیااور مدنی کاموں میں ہر ممکن تعاو کرنے کی نیت کی۔