پاکپتن زون کے ڈویژن دیپالور کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 جولا ئی 2020ء بروز اتوار
پاکپتن زون کے ڈویژن دیپالور کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں تھیلیسیمیا ،ھیموفیلیا اور دیگر
مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔جس میں 92 عاشقان رسول ﷺ نے اپنے خون کے
عطیات پیش کئے ۔
بلڈ کیمپ میں نگران زون پاکپتن حاجی سرفراز عطاری کی بھی حاضری ہوئی ۔اس کے علاوہ علمائے کرام ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی بلڈ کیمپ
کا وزٹ کیا۔اور بہت خوشی کا اظہار کیا۔شخصیات میں کالج پروفیسرز ، کالج کے وائس پرنسپل
محترم نعیم اشرف صاحب اور THQ دیپالپور کے DMS
ڈاکٹر عادل رشید صاحب نے بھی کیمپ کا وزٹ کیا اور اپنے تاثرات بھی دیئے۔سب نے امیر اہلسنت دامت برکاتھم
العالیہ کو دعائیں دیں۔ شخصیات کا امیر اہلسنت کے بارے میں کہنا تھا کہ
تھیلیسیمیا کے بچوں کو خون فراہم کرکے ان کی جانیں بچانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔(رپورٹ:محمد
احمد ندیم عطاری زون زمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)