22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
رکن شوریٰ کا روات کلر سیداں میں بنے والے کھال گودام کا وزٹ، انتظامات کا جائزہ لیا گیا
Wed, 8 Jul , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی دنیا بھر میں قائم مدارس و جامعات
المدینہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے
ہر سال قربانی کی کھالیں جمع کرتی ہے اور ان کھالوں کو ایک جگہ جمع کرنے لئے گودام بھی بنائے جاتے ہیں۔اس بار اسلام
آباد ریجن میں 31 گودام بنائے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے روات کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں بننے والے گودام
کا وزٹ کیا۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو گودام کے ہال اور دیگر کاموں کو مزید بہتر
بنانے پر مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
روات کلر سیداں گودام میں نمک لگانے والے لیبر
اور دیگر آنے والے اسلامی بھائیوں کے آرام کرنے کے لئے کمرے ، کھانے کا
کچن، کھانے کا ہال، نمازوں کی ادائیگی کے لئے وضو خانے، استنجا خانے اور جائے نماز
کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔