اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کے تحت بلڈڈونیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کے لئے وقتاً فوقتاً بلڈکیمپس لگائے جارہے ہیں۔ اتوار کے روز بھی لاہور کے علاقے گلشن راوی میں بلڈکیمپ لگایا گیا جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اسٹوڈنٹس اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر نگران مجلس پروفیشنلز نے بلڈکیمپ کا دورہ کیا اور خون عطیہ کرنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ نگران مجلس نے انہیں اسی جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔