دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے نگران سید محمد حسین عطاری نے لاہور کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں مجلس تقسیم رسائل کا تعارف پیش کیا اور مدنی سیل پیکج کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں بھی مدنی رسائل تقسیم کرنے او ر دکانوں میں رسائل ریکس رکھنے کی ترغیب دلائی۔

تاجر حضرات نے مدنی سیل پیکج سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے مدنی رسائل خریدے اور انہیں تقسیم کرنے کی نیتیں کیں۔ نگران مجلس نے مدنی سیل پیکج کے حوالے سے بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تاجر حضرات کے درمیان ٹوٹل 77 ہزار 400 کے رسائل سیل ہوئی۔