دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے شہر حب فیضان مدینہ مگسی کالونی میں6 جولائی 2020 ءبروز پیر گوادر زون کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔اس مدنی مشورے میں نگران زون حاجی محمد امتیاز عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ عمدہ اوصاف سے دل جیتا جاسکتا ہے۔اورمرحومین کے لواحقین سے ملاقات و تعزیت کے ذریعے ایصال ثواب کا اہتمام کرنا بھی دل جیت نے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

نگران زون نے شرکا کو12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے ،ہر ماہ عملی جدول بنانے،ہر ماہ ذاتی کار کردگی دینے، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کردگی بہتر بنانے ، عزیز و اقارب کو ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کا ذہن دینے ، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کار کردگی جمع کروانے، بذریعہ مدنی چینل ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، آن لائن کورسز میں داخلہ لینےاور دلوانےاور کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرما تے ہوئے مرتے دم تک امیر اہلسنت کی غلامی اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول پر استقامت کی دعا فرمائی۔ (رپورٹ محمد جہاںزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)