مجلس تحفظ اوراق مقدسہ پاکستان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ، 6 ماہ کی اجمالی کارکردگی پیش کی گئی
5جنوری 2020ء بروز اتوار مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینےبذریعہ انٹرنیٹ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ فرمایاجس
میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں کارکردگی کا
جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے منصوبے طے کئے گئے۔ نگران شوریٰ نے دعوت اسلامی کے
دیگر ذمہ داران کو مجلس تحفظ اوراق مقدسہ
کے مدنی کاموں میں شامل کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اس موقع پر رکنِ
شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور نگران مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ محمد
شاہنواز عطاری بھی موجود تھیں۔
مدنی مشورے میں نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ
پاکستان محمد شاہنواز عطاری نے یکم جنوری 2020ء تا30جون2020ء تک کی کارکردگی پیش
کرتے ہوئے بتایا کہ :
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان چھ
مہینوں میں پاکستان بھر میں 1لاکھ 30565باکسز لگائیں گئے،ہر ماہ 1لاکھ 11ہزار 556 باکسز کو خالی کیا
گیا، 1 ہزار 62 ڈرم لگائے گئے اور 187
اسٹور بنائیں گئےجبکہ ہرماہ 133 قراٰن محل میں 10ہزار سے زائد بار دانے ٹھنڈے یا
دفن کئے جاتے ہیں۔
نگران مجلس نے ذمہ داران کی تقرریوں کی کارکردگی
پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریجن اور زون میں ذمہ داران کی تقرری مکمل ہے جبکہ
کابینہ میں 90اور ڈویژن میں ذمہ داران کی تقرری 70 فیصد ہے ۔ اسی طرح پاکستان بھر میں 25 ہزار سے زائد
باکسز ذمہ داران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں میں اپنی خدمات سر انجام دے
رہے ہیں۔
نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے مدنی عطیات کی
کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ12 ماہ میں 6 کروڑ 17 لاکھ جمع کئے گئے۔