14 اپریل 2020 بروز منگل صبح 06:05 پر صدر کابینہ سے رکن شوری و نگران ریجن حاجی
محمد امین عطاری نے بعد فجر مدنی حلقہ
فرمایا جس میں بذریعہ انٹر نیٹ اسلامی
بھائیوں کی شرکت رہی۔(رپورٹ: ارسلان عطاری صدر کابینہ،مدنی انعامات
ذمہ دار)
اب آپ کر سکتے ہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے آفیشل
فیس بک پیج پر 3 اہم کورس روزانہ
لاک ڈاون میں دعوت اسلامی آپ کو موقع فراہم کررہی ہے علم
دین سیکھنے کا۔ اب آپ گھر بیٹھے کر سکتے ہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے آفیشل فیس
بک پیج پر 3 اہم کورس روزانہ۔ شام 6 سے 7 تک ابتدائی ناظرہ قرآن پاک کورس ، رات 7 سے 8 بجے تک فیضانِ نماز کورس اور رات 8 سے 9 بجے تک طہارت کورس کا سلسلہ 9 اپریل سے جاری ہے۔ آپ بھی ان کورسز میں شرکت کریں اور علم دین
کی روشنی سے اپنے سینےکو منور کریں۔
مدرسۃ المدینہ آن
لائن کے آفیشل فیس بک پیج کا لنک
منڈی وار برٹن میں بھی دعوت اسلامی کے تحت جامعۃ
المدینہ امینیہ رضویہ کی تعمیرات کا سلسلہ
الحمدللہ پنجاب کے شہر منڈی وار برٹن میں بھی
دعوت اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ کی تعمیرات کا سلسلہ ہے۔ پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ اس جامعۃ المدینہ کا دورہ
کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
دعوت اسلامی کے تحت مستحقین و حاجت مندوں میں
راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے
دنیا بھرمیں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے
والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت مستحقین و حاجت مندوں میں راشن
تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان سندھ کے مختلف شہروں عمرکوٹ ،پتھورو،کنری،بھٹ
بھائٹی،غلام نبی شاہ،چھور،شاھانی آباداور اطراف گاؤں میں کے تقربیاً 1600خاندانوں
میں راشن اور رقم تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے نگران تھرپارکر زون نے مدنی چینل
کو بتایا کہ الحمد للہ گھر گھر جاکر راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔
دعوت اسلامی کے تحت امدادی کام صرف پاکستان میں
نہیں جاری بلکہ اللہ پاک کے فضل وکرم اورامیراہل سنت کی نگاہ فیض سے اس مشکل وقت میں
دعوت اسلامی کے تحت پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی راشن کی تقسیم کاری
کاسلسلہ جاری ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں بھی دعوت اسلامی کی جانب سے راشن اور
امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف اپارٹمنٹس میں
رہائش پذیر پاکستانی اسلامی بھائیوں کو راشن پہنچایا۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے 15 اپریل کو مدنی چینل پر مدنی عطیات مہم ٹیلی تھون کا
سلسلہ ہونے جارہا ہے
دین ِ متین کی خدمت میں کوشاں عاشقان رسول کی
مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 15 اپریل کو مدنی چینل پر مدنی عطیات مہم ٹیلی تھون کا سلسلہ ہونے جارہا ہے جس کا آغاز
صبح 9:00 سے ہوگا اور یہ سلسلہ شام 6:30 تک جاری رہے گا۔ اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کےذمہ داران کی ملک کے مختلف گاؤں دیہاتوں میں زمینداروں اور کسانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پنجاب کے شہر چنیوٹ کے اطراف میں رکن شوریٰ حاجی
رفیع العطاری نے ٹیلی تھون عشر کے سلسلے میں مختلف زمینداروں اور کسانوں سے ملاقاتیں
کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اپنی فصلوں کا عشر دعوت اسلامی کو دینے
کی ترغیب دلائی۔
نگران گوجرانوالہ
زون نے بھی عشر کے سلسلے میں علی پور چٹھہ، مختلف گاؤں دیہاتوں میں زمینداروں اور
کسانوں سے ملاقات کیں اور انہیں اپنا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
گجرات کابینہ کے نگران نے دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ سرگودھا ڈویژن کے مختلف اطراف گاؤں میں زمینداروں کسان اسلامی بھائیوں سے
ملاقاتیں کیں اور انہیں عشر و عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر ان
عاشقان رسول نے اپنی نیتوں کااظہار کرتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس توقیت کی جانب سے آج سے 10 دن کا توقیت کورس فیس بک پر آن لائن شروع
ہوچکا ہے
دعوتِ اسلامی کی مجلس توقیت کی جانب سے آج 15 اپریل بروز بدھ سے 10 دن کا توقیت کورس فیس بک پر آن لائن شروع ہوچکا ہے ۔ صبح 9
سے 10 ہونے والے اس کورس میں ماہرِ علمِ توقیت و مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد وسیم عطاری صاحب نے مدنی پھول دیئے۔
مجلس توقیت کی جانب سے ملنے والی معلومات کے
مطابق اس کورس میں اوقات نماز، روزہ اور سمت قبلہ نکالنے کا طریقہ سکھایا جائے گا،دن رات کا
چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟، چھ ماہ کے دن
اور چھ ماہ کی رات کیسے ہوتی ہے؟ پہاڑی، میدانی اور فضائی اعتبارات سے اوقات کا فرق، کمپاس و سورج کی مدد
سے سمت قبلہ کیسے نکالی جاسکتی ہے؟ اور رؤیتِ ہلال سمیت بہت سی معلومات سکھائی
جائیں گی۔
یہ کورس مجلس
توقیت کے آفیشل فیس بک پیج سے لائیو کروایا جائے گا،پیج کا لنک درج ذیل موجود ہے
https://facebook.com/ilmetaoqeet/?ref=bookmarks&_rdc=1&_rdr
کورس میں شرکت کے
خواہش مند افراد اس نمبر پر واٹس
ایپ کریں
+923086773867
16 اپریل
کی شب مدنی چینل پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوگا، امیر اہلِ
سنت خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 اپریل کی شب ہفتہ
وار اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔ واضح رہے کہ ملکی حالات کے پیشِ نظر یہ اجتماع گیدرنگ کی صورت میں نہیں ہوگا بلکہ
مدنی چینل پر لائیو ہوگا۔ تمام اسلامی بھائی اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے
اس اجتماع میں بذریعہ مدنی چینل شرکت
کریں۔
نوٹ:یہ خبر سابقہ ایام کو مد نظر رکھتے
ہوئے ترتیب دی گئی ہے، لاک ڈاون ختم ہونے
کی صورت میں مرکزی مجلس شوریٰ کے حکم کے مطابق عمل کریں۔
دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے دینی تعلیم عام
کرنے میں کوشاں ہے
لاک
ڈاؤن کی وجہ سے ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں تاہم دعوت اسلامی کی کاوشوں سے
مجلس مدنی کورسز، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ لائن کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ یہ
سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اساتذہ کرام اپنے گھروں سے آن لائن پڑھا رہے ہیں جبکہ طلبہ
اپنے اپنے گھروں میں رہ کر انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن یہ کورسز کررہے ہیں۔
دنیا بھر میں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے
والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 27 مارچ سے 08 اپریل تک ملک کے
مختلف شہروں میں بلڈ کیمپس کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد تھیلیسیمیا اور دیگر امراض
میں مبتلا مریضوں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے خون کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ اسی سلسلے میں
پنجاب کے شہر چوآسیدن شاہ چکوال میں لگنے والے کیمپ میں بھی عاشقان رسول نے خون
کے عطیات جمع کرائے ۔ خون دینے آنے والوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، ان کا کہنا تھا
کہ ہم امیر اہل سنت کی ترغیب پر خون کا عطیہ دینے آئے ہیں تاکہ تھیلیسیمیا کے
مریضوں کو آسانی ہو۔
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا سلسلہ بھی لاک
ڈاؤن کی وجہ سے کم ہوگیا ہے تاہم دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل دعوت اسلامی نیکی
کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات میں
گھری امت مسلمہ کی خدمت میں مصروف ہوکر نیکیوں کو عام کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا
ہے۔ مستحقین اور ضرورت مندوں میں رقم اور راشن کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی
سلسلے میں پنجاب کے شہر اٹک میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے امیر اہلِ سنت کی ترغیب
پر مستحقین اور حاجت مندوں میں امدادی رقم تقسیم کی جبکہ دوسری جانب پنجاب کے ہی
شہربورے والا میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے راشن کی پیکنگ کی اور مستحق افراد کے
گھروں تک پہنچایا۔
رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری کی مختلف مقامات پر زمینداروں اور کسانوں سے
ملاقاتیں
لیہ پنجاب کے علاقے رفیق آباد میں دعوت اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع العطاری نے مختلف مقامات پر زمینداروں اور
کسانوں سے ملاقات کیں اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے عشر کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ
نے ان اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے مختلف مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر
زمینداروں اور کسان اسلامی بھائیوں نے عشر دعوت اسلامی کو دینے کی نیتیں کیں۔
دوسری جانب نگران گوجرانوالہ زون نے بھی حافظ
آباد کے مختلف گاؤں دیہاتوں میں زمینداروں اور کسانوں سے ملاقات کیں انہیں نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئے عشر کے فضائل بتائے اور دین اسلام کی خدمت اور مدنی کاموں کے
لئے اپنی فصلوں کا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر ان عاشقان رسول
نے اپنی نیتوں کااظہار کیا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔
دوسری جانب سندھ کے مختلف اطراف گاؤں دیہاتوں میں بھی زمینداروں اور
کسانوں سے ذمہ داران کی ملاقاتوں کا سلسلہ رہا اور ان میں نیکی کی دعوت عام کی گئی۔
ذمہ داران نے ان اسلامی بھائیوں کو عشردعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات دئیے۔
رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری کی دیگر ذمہ داران
کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی مہر غلام محمد لالی سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع
العطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب کے شہر لالیاں میں رکن قومی اسمبلی مہر
غلام محمد لالی سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کا تعارف پیش کیا۔ ریلیف فنڈ اور بلڈ کیمپس کے حوالے سے بھی بتایا اور انہیں دین
اسلام کی خدمت اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کا ذہن دیا جس پر مہر غلام محمد لالی نے دعوت اسلامی کی کاوشوں
کو سراہا۔