پتوکی پاکپتن زون میں
تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے
لیے بلڈ کیمپ کا اہتمام
کرونا وائرس کی وبا ء
میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی
دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ نے تھیلسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا
مریضوں کو خون کے عطیات فراہم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاًملک کے مختلف شہروں میں بڑے
پیمانے پر بلڈ کیمپس لگا نے کا سلسلہ جاری وساری ہےجس میں کثیر عاشقان رسول اسلامی بھائی خود آکر تھلیسیمیا کے
مریضوں کے لئے خون کا عطیہ پیش کررہیں
ہیں۔
اسی دکھیاری امت کی خیر خواہی
کے جذبے کے تحت سنتوں کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن زون
کے ڈویژن پتوکی میں قائم مدرستہ المدینہ مدینہ مسجدمحلہ احمد نگر میں
مورخہ 27 جون2020ء بروز ہفتہ کو
تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس میں 116 عاشقان رسول
نے اپنے خون کے عطیات دیئے ۔(رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری زون زمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)