دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 16 اپریل  سے سات دن کا آن لائن کفن دفن کورس شروع ہورہا ہے۔ کورس کا دورانیہ روزانہ 30 منٹ ہوگا۔ کورس میں زوم لنک، واٹس ایپ اور کال کے زریعے شرکت کی جاسکے گی۔ مذکورہ کورس میں غسلِ میت کا طریقہ، کفن بنانے اور پہنانے کا طریقہ ، جنازہ کا طریقہ، تدفین کا طریقہ، فاتحہ کا طریقہ اور مختلف دعائیں سکھائی جائیں گی۔

کراچی اور حیدرآباد کے اسلامی بھائی ان نمبرز پر رابطہ کریں

03168676926

03032314842

ملتان اور فیصل آباد کے اسلامی بھائی ان نمبرز پر رابطہ کریں

03127851226

03145905099

لاہور اور اسلام آباد کے اسلامی بھائی ان نمبرز پر رابطہ کریں

03224126412

03154876924


دعوتِ اسلامی نے ان مشکل حالات میں عوام کی سہولت کی خاطر ایک او ر بڑا اعلان کردیا۔ ان ناساز حالات میں  اللہ نہ کرے اگر کسی کے گھر فوتگی ہوجائے تو دعوتِ اسلامی ہرممکن کوشش کرکے غسلِ میت اور کفن دفن کے معاملات کے لئے اپنے رضا کار فی سبیل اللہ بھیجے گی۔

دعوتِ اسلامی کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر واٹس اپ کیجئے

03172222012

دین ِ متین کی خدمت میں کوشاں عالمی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 15 اپریل کو  مدنی چینل پر مدنی عطیات مہم ٹیلی تھون کا سلسلہ ہونے جارہا ہے جس کا آغاز صبح 9:00 سے ہوگا اور یہ سلسلہ شام 6:30 تک جاری رہے گا۔ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ایک یونٹ 10 ہزار یا 12 من گندم کا رکھا گیا ہے۔ تمام عاشقانِ رسول سے مدنی التجا ہے کہ عشر و نفلی صدقات کے ذریعے دینی خدمات میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔

تفصیلات کے لئے کلک کیجئے

More Detail


ان دنوں دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے سبب لوگ گھروں میں ہیں،  دعوت اسلامی کے تحت مسلمانوں کی سہولت کے لئے مختلف شعبہ جات کے تحت آن لائن کورسز کروائے جارہے ہیں۔

13اپریل سےمجلس جامعات المدینہ کے تحت 12 دن کا صرف و نحو کورس اور12دن کا علم المیراث کورس کروایاجارہاہےجس میں آپ گھر بیٹھے شرکت کرسکتے ہیں۔ یہ کورس جمعہ کے علاوہ بقیہ تمام دن 11 بجے سے ایک بجے تک بذریعہ لنک آن لائن کر سکتے ہیں۔ 12 دن کے صرف و نحو کورس میں قواعد نحو وصرف کا مکمل اجراء، عرب عبارت کو حل کرنے کے آسان طریقے، عربی عبارت کا مختلف انداز سے درست ترجمہ کرنے کے طریقے، مشکل ابحاث کو آسان کرنے کے قواعد، فن نحو و اصول نحو کی کتب کا تعارف اور قواعد کی معرفت، عربی کتب پڑھنے اور پڑھانے کے مختلف انداز، حل عبارت پر موجود کتب کی معرفت و تمارین کا حل اور عربی عبارت پڑھنے، لکھنے اور ترجمہ کرنے میں کمزوری کے اسباب اور ان کا علاج شامل ہیں۔ آپ بھی اگر اس کورس میں شرکت کرناچاہتے ہیں ہمارے اس ویب ایڈریس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

http://www.facebook.com/Jamia-tul-madina-19858188907/?referrer=whatsapp


جامعۃ المدینہ آن لائن کے تحت 12 دن کا علم المیراث آن لائن کورس کا بھی آغاز ہورہاہے جس میں مفتٰی بہ اقوال کی نشاندہی، ہرسبق کے بعد مشق، فتویٰ میراث کے رہنما اصول اور مختلف طریقوں سے میراث تقسیم  کرنے کے طریقوں کی مشق شامل ہے۔ آپ یہ کورس 13اپریل سے علاوہ جمعہ باقی تمام دنوں میں صبح 10 بجے تا 11 بجے تک سیکھ سکتے ہیں۔ ویب ایڈریس درج ذیل ہے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب کے شہر  منڈی واربرٹن میں زیر تعمیر فیضان زم زم مسجد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے اس موقع پر مقامی ذمہ داران اور مسجد کی تعمیرات میں حصہ لینے والے اسلامی بھائیوں کو مسجد کی تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ 


مستحقین اورحاجت مندوں میں دعوت اسلامی کی طرف سے امدادی رقم اور راشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر خان پور میں نگران زون اور دیگر ذمہ داران نے گھر گھر جاکرامدادی  رقوم پہنچائی۔

دعوت اسلامی کے تحت مسلمانوں میں امدادکا کام صرف پاکستان میں نہیں جاری بلکہ اللہپاک کے فضل وکرم اورامیراہل سنت کی نگاہ فیض سے ا س مشکل وقت میں دعوت اسلامی کے تحت پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی راشن کی تقسیم کاری کاسلسلہ جاری ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں بھی دعوت اسلامی کی جانب سے راشن اور امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کے تحت 15 اپریل کوعشر مہم کے سلسلے میں یعنی عشرٹیلی تھون ہونے جارہاہے جس میں زمینداروں اور کسانوں سے عشر جمع کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، نگران گوجرانوالہ زون اور دیگر ذمہ داران نے مختلف گاؤں دیہاتوں میں زمینداروں اور کسان اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں  اپنی فصلوں کا عشر دین اسلام کی خدمت اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے دینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری کی لالیاں اطراف میں آمد ہوئی جہاں آپ نے زمینداروں سے ملاقات فرمائی۔ رکنِ شوریٰ زمینداروں کو اپنا عشر شریعت کے مطابق نکالنے اور  اپنا عشر دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر زمینداروں نے دعوتِ اسلامی بھرپور ساتھ دینے کی نیت کی۔ 


مستحقین اورحاجت مندوں میں دعوت اسلامی کی طرف سے امدادی رقم اور راشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر خان پور میں نگران زون اور دیگر ذمہ داران نے گھر گھر جاکرامدادی  رقوم پہنچائی گئی جبکہ دعوت اسلامی کے تحت مسلمانوں میں امدادکا کام صرف پاکستان میں نہیں جاری بلکہ اللہ پاک کے فضل وکرم اورامیراہل سنت کی نگاہ فیض سے ا س مشکل وقت میں دعوت اسلامی کے تحت پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی راشن کی تقسیم کاری کاسلسلہ جاری ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں بھی دعوت اسلامی کی جانب سے راشن اور امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔ اس حوالے سے نگران رشین اسٹیٹ نے مدنی چینل کو تاثرات بھی دیئے۔


دنیا بھر میں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 27 مارچ سے 08 اپریل تک ملک کے مختلف شہروں میں بلڈ کیمپس کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے خون کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ اسی سلسلے میں میر پور کشمیر میں لگنے والے کیمپ میں بھی عاشقان رسول نے خون کے عطیات جمع کرائے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میر پور کشمیر کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق نور  اور ڈی ایچ کیو اسپتال کے بلڈ بنک انچارج عرفان شاہد نے دعوت اسلامی کی کاوش کو سراہتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔ مہتمم و خطیب مرکزی جامع مسجد میرپورصاحبزادہ قاضی اسلام رشید نقشبندی نے بھی امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کو دعاؤں سے نوازا۔ اسی طرح ڈڈیال کشمیر میں بھی بلڈ کیمپ لگاگیا جہاں عاشقان رسول نے خون کے عطیات جمع کرائے۔

دوسری جانب واہ کینٹ اور ٹیکسلا میں بھی دعوت اسلامی کے تحت بلڈ کیمپس لگائے گئے جہاں عاشقان رسول نے تھیسلیمیا اور دیگر امراض کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرائے اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔


پچھلے دنوں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری کی چنیوٹ  اطراف میں آمد ہوئی جہاں آپ نے زمینداروں سے ملاقات فرمائی۔ رکنِ شوریٰ زمینداروں کو اپنا عشر شریعت کے مطابق نکالنے اور اپنا عشر دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر زمینداروں نے دعوتِ اسلامی بھرپور ساتھ دینے کی نیت کی۔