دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی  نے مجلس رابطہ بالعلماء ملتان کے ذمہ داران کے ہمراہ ملتان کے علاقے M.D.A چوک کے قریب جماعت اہلسنت کے سربراہ مولانا سید مظہر سعید کاظمی شاہ صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے ان سے عیادت کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں اور مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان آنے کی دعوت بھی پیش کی۔