21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ پر قائم پریس
کلب میں پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر قمر زمان بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری حافظ نعیم،
صحافی اسلم سعیدی اور دیگر سے میڈیاڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی لاہور کے ریجن و زون ذمہ
داران نے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی
کاموں کے حوالے سے بتایا۔ریجن ذمہ داران نے ان افرادکو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی جس کو انہوں
نے قبول کرتے ہوئے فیضان مدینہ آنے کی نیت
کا اظہار کیا ۔
اسی طرح میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ریجن و
زون ذمہ داران نے جوائنٹ سیکریٹری حافظ فیض احمد، ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب
عمران شیخ، صحافی عامر سلامت اور ناصر رضا سے ملاقات کی اور انہیں بھی دعوت اسلامی
کے مدنی کاموں کے حوالے سے تعارف پیش کیا۔