30جون 2020ء کو مبلغ دعوت اسلامی و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم (وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پنجاب میں کرونا کے حوالے سے فوکل پرسن) اور پروفیسرفریدون (پلازمہ ڈونیشن کے انچارج)سے ملاقات کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں دعوت اسلامی کی بلڈ ڈونیشن کیمپین اور پلازمہ ڈونیشن کے حوالے سے بریف کیاجس پر شخصیات نے دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔