30شوال المکرم 1441ھ کی شب  مدنی چینل پر ہونے والے پروگرام ”دلوں کی راحت“ میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے اعلان کیا تھا کہ وہ کرونا کے مریضوں کو پلازمہ ڈونیٹ کرنے کے لئے پہلے اینٹی باڈی ٹیسٹ کروائیں گے اور اس کے بعد اپنا پلازمہ ڈونیٹ کریں گے۔

اسی سلسلے میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے رکن شوریٰ حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری کے ہمراہ اینٹی باڈی ٹیسٹ کرایا۔ اس موقع پر نگران شوریٰ نے عاشقان رسول کو اینٹی باڈی ٹیسٹ کروانے اور رپورٹ مثبت آنے پر دکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ نے مزید فرمایا کہ اگر ٹیسٹ مثبت نہ بھی آئے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کوشش کرنے والوں کی فہرست میں اپنا نام بھی شامل ہوجائیگا۔