پنجاب کے شہر سرگودھا میں واقع ہلال احمر اسپتال سیلانوالی روڈ پر دعوت اسلامی کے تحت تھیلیسمیااور دیگرامراض میں مبتلا مریضوں کو خون کی فراہمی کے لئے بلڈ کیمپ لگایا گیا جہاں عاشقان رسول نے اپنا خون عطیہ کیا۔ اس بلڈکیمپ پر مرکز اہلسنت جامع مسجد صدیق اکبر کے خطیب مولانا قاری سعید احمد صاحب کی آمد ہوئی اور انہوں نے بھی دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے خون عطیہ دیا۔ اس موقع پر بلڈ کیمپ پر آنے والے اسلامی بھائیوں میں مدنی انعامات کے رسالے بھی تقسیم کئے گئے اور انہیں مدنی انعامات کےمطابق زندگی گزارنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔

اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے تاجپورہ میں لگائے گئے بلڈکیمپ پر سینکڑوں عاشقان رسول نے خون عطیہ کیا۔دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری نے نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس بلڈکیمپ کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے خون عطیہ کرنے کیلئے آنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اس بلڈکیمپ کے موقع پر دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کااسٹال بھی لگایا گیا جہاں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ مختلف کتب و رسائل رکھے گئے جن کے بارے میں ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو معلومات بھی فراہم کیں۔