صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بندر روڈ پر ایک
شوز فیکٹری مالک کے دفتر میں دعوت اسلامی کی مجلس
تاجران کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں فیکٹری مالکان دین محمد، عبدالجبار،
خالد، ادریس، موبائل کمپنی کے اونر محمد آصف عطاری اور دیگر نے شرکت کی۔
نگران مجلس تاجران نے تاجر اسلامی بھائیوں کو
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور موجودہ حالات میں دعوت اسلامی
کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں اور بلڈکیمپس کے حوالے سے بتایا ۔
نگران
مجلس نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔مبلغ دعوت اسلامی نے ان کو ذہن دیا کہ تاجر کو خود ایک مبلغ ہوناچاہئے جس سے اس معاشرے میں
ایک مثبت تبدیلی ہوسکتی ہے اور ہر مالک اپنی فیکٹری میں خود بیان کرے۔ اس موقع پر
تاجر اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں مدنی عطیات پیش کئے۔