پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کےرکن زون اور ریجن ذمہ دار محمد شہزاد عطاری نے درہ پیزو لکی مروت کابینہ میں ٹیچرز، پرنسپل اور پروفیسرز سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی سوشل میڈیاکا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ٹیچرز، پرنسپل  اور پروفیسر نے قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔ بعد ازاں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا۔


16 مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت دیر اسبنڈ کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون اشفاق خان عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں میں مزید بڑھانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال ہوا۔ 


دعوت اسلامی کے تحت نائیویلہ ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پروآ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون محمد بشیر عطاری اور نگران کابینہ حاجی حق نواز عطاری نے 12 مدنی کام  اور رمضان عطیات جمع کرنے کےحوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی ۔


15 مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کا ماہانہ مدنی مشورہ مانسہرہ کابینہ ہزارہ زون میں ہوا جس میں ائمہ مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون محمداشفاق عطاری اور ریجن ذمہ دار عبد الرحمٰن عطاری مدنی نے مساجدکو آباد کرنے کا ذہن دیا اور مدنی کاموں کی کارکردگی اور رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے بات چیت کی۔


فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں ایک شخصیت حاجی طیب کے گھر پر مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور   شرکا اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے کی بہاریں اور برکتیں بتائیں۔اس موقع پر مدنی حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں میں مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئے گئے۔آخر میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نے دعا بھی فرمائی۔

دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گوجرانوالہ پریس کلب میں سَب ایڈیٹرز یونین کے صدر و عہدیداران سے ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایا ۔  اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے 17 مارچ کو وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ 


16 مارچ 2020ء کو رات 09:00 بجے شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اپنے آفیشل Facebook پیج پر لائیو ہونگے اور دیں گے آپ کے شرعی مسائل کا حل قراٰ ن و حدیث کی روشنی میں۔ اگر آپ بھی پوچھنا چاہتے ہیں مفتی صاحب سے کوئی سوال تو ساڑھے 9 بجے ہونے والے اس لائیو سیشن میں اپنا سوال کمنٹ کیجئے، مفتی صاحب آپ کے سوال کا جواب ارشاد فرمائیں گے۔

دئیے گئے لنک پر کلک کریں اور شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے آفیشل Facebook پیج کو لائیک کریں


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت لاہور میں قائم  Pakistan Industrial Technical Assistance Center میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےرکن شوریٰ حاجی یعفور ضا عطاری اور نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری کے ہمراہ اسلام آباد میں ریٹائرڈجنرل جاوید سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور دینی کتب تحائف میں دیں۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے گزشتہ دنوں پنجاب کا مدنی دورہ کیا۔ آپ نے اپنے دورے کے دوران ذمہ داران کے مدنی مشورے لیے، مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیانات کیے  اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ نگرانِ شوریٰ نے سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن صاحب سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس  قافلہ کے تحت 13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک فیصل آباد ڈی ٹائپ کالونی میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ذیلی تا علاقے سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر ریجن قافلہ ذمہ دار محمد طاہر عطاری اور ڈویژن نگران ڈی ٹائپ کالونی محمد بشیر عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے قافلہ اجتماع کی تیاری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔ یا د رہے قافلہ اجتماع 29مارچ 2020ء بروز اتوارمغرب تاعشاء تاجدار مدینہ مسجد ڈی ٹائپ کالونی میں ہوگا، رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ 


گزشتہ رات 13 مارچ کو جامع مسجد بہارِ مدینہ بفرزون کراچی میں عظیم الشان محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے اللہ سے دوستی کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کے ساتھ عفو و درگزر سے کام لینا چاہیئے، تاریخ اٹھاکر دیکھیں کہ حضور ﷺ نے اپنے چچا حضرت سیدنا حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو شہید کرنے والے وحشی نامی شخص کو نہ صرف اسلام کی دعوت دی بلکہ قبول اسلام کے بعد انہیں معاف بھی فرمادیا۔

آپ نے مزید کہا کہ جو شخص سچے دل سے توبہ کرتا ہے اللہ اس کے گناہوں کو بھی معاف فرمائے گا اور اس کے گناہوں کو نیکیوں سے بھی تبدیل فرمادے گا۔

مولانا عبدالحبیب عطاری نے شرکا کو ذہن دیا کہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں شرکت کریں اور مدنی مذاکروں میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض حاصل کریں۔