دعوتِ اسلامی نے مدنی کاموں  اور دیگر احوال سے باخبر رکھنے کےلیے ایک شاندار نیوز ویب سائٹ لاؤنچ کی ہے جس کا نام ’’دعوتِ اسلامی کے شب و روز ‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس شعبے میں متعدد کانٹینٹ رائٹرز اپنی تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے سو سے زائد شعبہ جات کی مدنی خبریں اس ویب سائٹ پر پورے ایک پروسس سے گزرنے کے بعد اپ لوڈ ہوتی ہیں صرف ماہ فروری 2020 میں مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مدنی خبریں اپ لوڈ کی گئیں۔اس ماہ جو شعبہ بروقت سب سے زیادہ خبریں دے کر دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی زینت میں اضافے کا سبب بنا وہ ہے ’’مجلسِ رابطہ‘‘۔ مجلس ’’ دعوتِ اسلامی کے شب و روز‘‘ پوری مجلس کے لیے دعا گو ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول ’’مجلس رابطہ‘‘ کو ترقی عطا فرمائے۔ آمین

مکتبۃ المدینہ ایک شاندار پیشکش لیکر آرہا ہے۔رمضان کیلینڈراور کارڈ  جس میں آپ سحر و افطار کے اوقات بھی پائیں گے۔

عاشقان رسول اپنے مرحومین کے ایصال ثواب اور کاروبار کی تشہیر کے لئے مکتبۃ المدینہ سے چھپواکر تقسیم کریں۔

بکنگ کے لئے 15 شعبان المعظم 1441ھ تک مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

یادرہے بکنگ کے لئے رمضان کیلینڈر کم از کم 100اور رمضان کارڈ 500ہونا ضروری ہے۔

مزید معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کے کال سینٹرپررابطہ کریں

03131139278


دعوت اسلامی کے وفد نے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی قیادت میں 12 مارچ 2020ء کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مجلس مزارات اولیاء کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ نگران شوریٰ نے شاہ محمود قریشی کو دینی کتب تحفے میں دیں۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کے ہمراہ 12 مارچ 2020ء کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دینی کتب تحائف میں دیں۔ 


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے9مارچ 2020ء کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔

یادرہے کہ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی مدنی کاموں کے سلسلے میں ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔


دعوت اسلامی کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں  ججز اور وکلا کی آمد ہوئی۔ ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہااور فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر مدنی مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ججز اور وکلا کے درمیان دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد منصور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 11مارچ 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدنی چینل کے ذریعے دنیا بھر ہونے والی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔نگران شوریٰ نے اکبر حسین درانی کو دینی کتب تحائف میں دیئے۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 11مارچ 2020ء کو نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے پنجاب دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستانی سائنٹس ڈاکٹر عبد القدیر خان سے ملاقات کی ۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی اور انہیں حضرت علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ” سیرت مصطفیٰﷺ“ تحفے میں پیش کی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 19 مارچ 2020ء کو ہال روڈ حسن سینٹر کے مقامی گراؤنڈ میں کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے امان کے لئے دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان  فرمائنگے۔اجتماع کے اختتام پر ”صلوۃ التوبہ“ بھی ادا کی جائے گی۔

بیان کا آغاز دوپہر 2:30 بجے ہوگا۔


12 مارچ 2020ء بروز جمعرات  بعد نماز مغرب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد محمدیہ حنفیہ سوڈیوال میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


7مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس تاجران اور مجلس مدنی کام برائے چائنیز کے تحت لاہور کی منٹگمری مارکیٹ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں چائنہ سے بزنس کرنے والے کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ نگران مجلس ڈاکٹر مطیع اللہ عطاری نے شعبہ چائینیز کے تحت ہونے والے مدنی کام اور مستقبل کے اہداف کے بارے تعارف پیش کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نےاپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے تحت نگران زون اور مختلف مجالس (رابطہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، فیضان مدینہ، حج وعمرہ )کے زون ذمہ داران نےساران ہاؤس کوئٹہ میں نواب لشکری ریسانی (سیاسی شخصیت)سے ملاقات کی۔اس موقع پر مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے کتاب ”فیضان نماز“ سے مختصراً بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کیا ۔ ذمہ داران نے انہیں فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی اور کتاب ”فیضان نماز“ اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔