مولانا حافظ محمد اکرم سعیدی رحمۃاللہ
علیہ کے صاحبزادےمولانا قاری محمد صفدر صاحب سے ملاقات
گزشتہ روز نگرانِ
چشتیاں کابینہ محمد ناصر عطاری اور رکن بہاولپور زون کورسز مجلس محمد رمضان عطاری نے
مولانا حافظ محمد اکرم سعیدی رحمۃاللہ علیہ کے صاحبزادے مولانا
قاری محمد صفدر صاحب سے ملاقات کی اور مولانا حافظ محمد اکرم سعیدی صاحب ( سابق خطیب
جامع مسجد محبوب سبحانی محبوب کالونی چشتیاں ) کےلئے دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر مولانا قاری محمد صفدر صاحب نے دعوت اسلامی کے
بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دعوت اسلامی عالمگیر تحریک
بن کر دین اسلام کی خدمت کر رہی ہے اور دعوت اسلامی کے جس شعبے کے بارے میں جانتے ہیں
دل خوش ہوجاتا ہے ، ہر شعبہ اپنی اہمیت
رکھتا ہے، امیر دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری صاحب نےمسلکِ حق اہل سنت کا جو کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، دنیا بھر میں مسلک ِاعلی حضرت امام احمد رضا خان
کے ڈنکے بجا دیئےہیں، ان کی خدمت انسانیت کی بھی مثال نہیں ملتی خاص
کر تھلیسیمیا کے مریضوں کو
جو خون کے عطیہ پیش کئے گئے اس پر ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ پاک ہمارے امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری صاحب کے علم و
عمل میں برکت عطا فرمائے آمین۔( رپورٹ:رمضان عطاری
مجلس مدنی قافلہ رضوی ریجن)