خدمت انسانیت اور تھیلسیمیاکے مریضوں کےساتھ ساتھ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے
لئے 12 ، 13اور 14 جون 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت پاکستان کے100 سے زائد شہروں میں
بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات، اراکین شوریٰ اور دعوت اسلامی
کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقان
رسول نے خون کے عطیات پیش کئے۔
بلڈ
ڈونیشن رپورٹ:مقامات332،
بلڈ بیگز کی تعداد 23128
واضح رہے کہ
25مارچ 2020کو لاک ڈاؤن کے بعد بانی دعوت اسلامی امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اورمرکزی مجلس شوریٰ کی جانب سے ملک بھر میں تھیلیمیسیا
اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کے عطیات دینے کا اعلان کیاگیا جس کے بعد
بڑے پیمانے پر بلڈ کیمپس لگائے گئے اور خون کی کمی کو پوراکرنے کی کوشش کی گئی۔
تاہم وقتاً فوقتاً دعوت اسلامی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں یہ بلڈکیمپ لگائے
جارہے ہیں اور تھیلیسیمیا اور دیگر امراض کے مریضوں میں خون کی کمی کو پورا کیاجارہاہے۔