پچھلے دنوں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئےعاشقان رسول کو بلڈ ڈونیٹ کرنے کی ترغیب دلائی تھی ۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12جون 2020 ء بروز جمعہ سے پاکستان بھر میں وقتا فوقتاً بلڈ کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری تھا جس کا اختتام 20 جون 2020ء کو ہوا۔مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق بلڈ ڈونیشن کے اس پروگرام کو تین Phases میں تقسیم کیا گیا۔

First Phase12 جون 2020ء کو منعقد ہوا ۔ اس فیزمیں پاکستان کے 102 مقامات پر بلڈ کیمپس لگائے گئےجن میں 9 ہزار 446 بلڈ بیگز ڈونیٹ کئے گئے

Second Phase 13 جون 2020ء کو پاکستان کے 107مقامات پر بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا گیا جن میں 8 ہزار 96 بلڈ بیگز جمع کئے گئے۔

14 جون 2020ء سے Third Phaseکا سلسلہ شروع ہواجس کااختتام 20 جون 2020ء کو ہوا۔ اس فیز میں پاکستان کے 148 شہروں میں بلڈ کیمپس لگائے گئے جن میں 6 ہزار 543 اسلامی بھائیوں نے خون کا عطیہ دیا۔

مجموعی رپورٹ: ان تین فیزز میں پاکستان کے 365مقامات پر بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا گیا جن میں 24ہزار 704بلڈ بیگز جمع کئے گئے۔