عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی نے کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے پلازمہ جمع کرنے کا اعلان کردیا۔
پلازمہ جمع کرنے کا اعلان دعوتِ اسلامی کے امیر حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گزشتہ
رات (یعنی 20 جون کو) ہونے والے مدنی مذاکرے میں کیا۔ آپ نے کہا کہ جن افراد کو کرونا
وائرس ہوا تھا اور وہ صحت یاب ہوچکے
ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے خون کا عطیہ
دیں اور انسانی جان کو بچائیں۔
بانیِ دعوتِ اسلامی نے پلازمہ عطیہ کرنے والوں کے لئےخصوصی دعا فرمائی:
”یارب
المصطفےٰ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو
عاشقِ رسول دعوتِ اسلامی کو اپنا پلازمہ ڈونیٹ کرے تاکہ تیرے محبوب کے کسی دُکھیارے امتی کو پیش کیا جاسکے،اس کی پیشکش کو قبول فرما، الٰہ العالمین! اس کو آئندہ کے لئے آفات
و بلیّات سے محفوظ فرما، اس کی آل اولاد کو بھی محفوظ فرما، الٰہ العالمین! اس کو سلامتیِ ایمان نصیب فرما، نزعِ روح میں آسانی دے، کلمہ پڑھتے
ہوئے اس کی روح قبض ہو، محبوب کے جلووں میں اس کی روح قبض ہو، اور اےکاش! جنت
الفردوس میں اسے تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کا پڑوس نصیب ہوجائے، دنیاو آخرت کی بھلائیاں اس
کا مقدر ہوجائیں۔ اے اللہ! جو جو پلازمہ کے
لئے کوششیں کریں ، بھاگ دوڑ کریں، کسی کو راضی کریں، اس میں تعاون کریں، ان سب
کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔ “
جو
عاشقانِ رسول پلازمہ عطیہ کرنا چاہتے ہیں وہ ان نمبرز پر رابطہ کریں
0308-2626000
021-34942526