پنجاب  کے شہر ملتان میں مجلس رابطہ ملتان ریجن ذمہ دار فدا علی عطاری نے ڈویژن نگران اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ A.D.P.O شجاع آبادسرکل A.S.P اسلم سنگھار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں اوربلڈکمپین کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا۔ ریجن ذمہ دار نے A.S.P اسلم سنگھا ر کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب بھی تحفے میں دی۔

بعد ازاں ان ذمہ داران نے چیف آفیسر بلدیہ طارق جاوید کمبوہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بھی نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

مجلس رابطہ کے ریجن ذمہ دار ملتان اور دیگر ذمہ داران نے تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ادریس سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔

جبکہ ریسکیو آفس میں ریسکیو ورکرز سے ملاقات کی اور موجودہ صورت حال میں ریسکیو کی خدمات پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور دعا بھی کی۔

اسی طرح مجلس رابطہ اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار ارشدعطاری نے نگران زون سید ریاض عطاری کے ہمراہ S.H.O ڈڈیال کشمیر فیصل صدیق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف بتایا۔