عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے زیر انتظام مدنی مرکز فیضان مدینہ فتح جنگ میں تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول نے اپنا خون عطیہ کیا۔

امیر اہلسنت مو لانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی اپیل پر پاکستان بھر کے 130 شہروں میں دعوتِ اسلامی کے زیر انتظام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے۔

یاد رہے !اب تک 24 ہزار سے زائد اسلامی بھائی خون کا عطیہ پیش کر چکے ہیں فتح جنگ میں بھی 70 سے زائد اسلامی بھائیوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔ واضح رہے !دعوت اسلامی کے ذمہ داران،علمائے کرام،صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے چند کے نام یہ ہیں۔

(1)علامہ بشارت اعوان قادری صاحب (2) سماجی ورکر انجینئر اویس حمید (3) طارق محمود قادری جرنلسٹ( 4)سردار ظہیر خان کھٹر سیاسی رہنما (5) ملک رفاقت اعوان (6)جرنلسٹ صدر انجمن بہبودِ مریضاں (7) اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ فتح جنگ کے صدر سردار قمر خان صدکال (8 )مفتی عرفان القادری صاحب خطیب مسجد گلزار مدینہ فتح جنگ۔