پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں فلاحی ادارے کے ڈائریکٹر سید سعد اللہ مرزا الیاس (P.R.O)، محمد نفیس (ایڈمنسٹریٹر)، زبیرشکور (اسسٹنٹ P.R.O) اور نوید عباس کی آمد ہوئی جہاں مجلس تعلیم کے نگران زون عرفان مدنی اور مجلس ڈاکٹر کے ریجن ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سید سعد اللہ نے پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی جانب سے تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے خون عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا نیزدوران ملاقات میں 12، 13 اور 14 جون کو ایک مرتبہ پھر دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے گفتگوہوئی اور کیمپ لگانے کے لئےمقامات کا تعین بھی کیا۔

اسی طرح سندس فاؤنڈیشن فیصل آباد کے میسر حسین(B.D.S انچارج) اور ڈاکٹر وقاص نے بھی مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ تعلیم کےنگران زون عرفان مدنی، مجلس ڈاکٹر اور مجلس رابطہ کے ریجن ذمہ داران سے ملاقات کی اور پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی تحت لگائے گئے بلڈکیمپ پر اظہار تشکر کیا جبکہ آئندہ لگنے والے کیمپس کیلئے مقامات کا تعین بھی کیا۔