کراچی کے
علاقے سہراب گوٹھ میں قائم میمن ڈیری اینڈ کوآپریٹو سوسائٹی میں مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت مدنی حلقے کا
سلسلہ ہوا۔ جس میں عبدالجبار (D.C.F.A پاکستان کے صدر کراچی ڈویژن)، حارث علی میتھانی
(چیف
آرگنائزر) اور عامر عثمان (چیئرمین ہائی وے سرکل) و دیگر کمیٹی
ممبران نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ برائے
تاجران کراچی ریجن کے ذمہ دارنے دعوت
اسلامی ویلفیئر کے تحت ہونے والے امدادی
کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کی فراہمی کے سلسلے
میں ملک بھر میں لگائے جانے والے بلڈ کیمپس
کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر ان شخصیات نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو
سراہا اور نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔
اسی طرح گارڈن
ایسٹ میں تاجر حاجی عبد الجبار قادری اور ان کے صاحبزادے سےان
کی رہائش گاہ جاکر عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے تاجران
نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر محمد ادریس
عطاری سے بھی ان کے گھر جاکر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔