22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی ویلفیئرٹرسٹ کے تحت امدادی سامان کی تقسیم اور پکے ہوئے کھانوں کی
تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی
سلسلے میں پچھلے دنوں کراچی کے علاقے
ابراہیم حیدری کے جاموٹ باڑا میں مجلس ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم نے گھر گھر جاکر امدادی سامان اور پکا ہوا کھانا
تقسیم کیا۔ اس حوالے سے مجلس ویلفیئر ٹرسٹ کے نگران شفاعت عطاری کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی ویلفیئرٹرسٹ روزانہ 16 ہزار بندوں
کا کھانا تیار کرکے مختلف علاقوں میں تقسیم کررہی ہے۔